Close Menu
وطن
    مقبول ترین

    قومی فاسٹ بولر نسیم شاہ گھٹنے کی انجری کے باعث ٹورنامنٹ سے باہر

    نومبر 28, 2026

    ورلڈ مکسڈ مارشل آرٹس اینڈ پینکریشن چیمپئن شپ میں پاکستان نے طلائی تمغہ جیتا

    نومبر 28, 2026

     زرداری ہاؤس میں حکومتی وفد اور بلاول بھٹو زرداری میں ملاقات،ممکنہ قانون سازی پر مشاورت

    نومبر 28, 2026

    شہریوں کی جانوں کے تحفظ کی خاطر کراچی ریلی مؤخر کی گئی: مصطفیٰ کمال

    نومبر 28, 2026

    پندرہ ہزار میٹرک ٹن درآمد کے بعد ایل پی جی کی قیمت میں نمایاں کمی

    نومبر 28, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram TikTok YouTube
    وطنوطن
    • تازہ ترین
    • پاکستان
    • انٹرٹینمنٹ
    • دنیا
    • کھیل
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    وطنوطن
    ticker
    • ترکیہ نے پاکستان اور سعودی عرب کے ساتھ مکہ دفاعی معاہدے کی توثیق مکمل کر دی
    • بھارت: دیورانی جیٹھانی کا جھگڑا، بھائیوں نے بیویاں قتل کر کے جنگل میں دفنا دیں
    • آریان خان سے محبت کی افواہوں پر لاریسا بونسی نے خاموشی توڑ دی
    • 3 دن کا ہنگامی سامان جمع کرنے کی اصل حقیقت سامنے آگئی
    • دسمبر میں حسینہ واجد نہیں صرف سردی آئے گی: بنگلادیشی وزیر
    • پاکستان کے رانا عرفان نے ورلڈ کپ آف اسنوکر کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا
    • لندن میں 10 سکینڈ میں 27 کروڑ روپے کی بڑی ڈکیتی کی واردات
    • وزن کم نہ ہوا، موٹا چیتا سوشل میڈیا اسٹار بن گیا
    • عالمی مارکیٹ میں سونا مہنگا، قیمت ایک سال کی کم ترین سطح سے بحال ہوگئی
    • موبائل بند ہونے کے باوجود واٹس ایپ میسج خود کیسے بھیجے گا؟ صارفین کے لیے حیران کن نیا فیچر متعارف
    • ٹرمپ کو دوسری بار شکست! عدالت نے بڑا حکم نامہ روک دیا
    • اداکارسلیم شیخ کی بیٹی سلینا شادی کے بندھن میں بندھ گئیں
    وطن

    سوزوکی نے چھوٹی الیکٹرک کار متعارف کرا دی

    نومبر 28, 20262 Mins Read
    شیئر
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    جاپانی کار ساز کمپنی سوزوکی(Suzuki) نے اپنی نئی الیکٹرک ہیچ بیک گاڑی اِگنس ای وی متعارف کرا دی، جس میں 26 کلو واٹ آور کی بیٹری اور 67 کلو واٹ پاور کی الیکٹرک موٹر نصب کی گئی ہے۔
    کمپنی کے مطابق نئی گاڑی کو خاص طور پر شہری علاقوں میں روزمرہ سفر کے لیے تیار کیا گیا ہے، جبکہ اس کی فروخت 2027 کے موسم گرما سے یورپ اور دیگر منتخب عالمی مارکیٹوں میں شروع ہوگی۔

    اِگنس ای وی میں ایل ایف پی بیٹری استعمال کی گئی ہے، جو گاڑی کے فرش کے نیچے نصب ہے۔ اس کی الیکٹرک موٹر تقریباً 90 ہارس پاور طاقت اور 133 نیوٹن میٹر ٹارک پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

    گاڑی میں دو پہیوں کو طاقت فراہم کرنے کا نظام، چار افراد کے بیٹھنے کی گنجائش اور 150 ملی میٹر گراؤنڈ کلیئرنس دی گئی ہے، جبکہ اس کا ٹرننگ ریڈیئس 4.5 میٹر ہے۔

    مزیدپڑھیں:بیویوں سے پٹنے والے مردوں کےلیے مریم نواز کا دلچسپ بیان

    نئی اِگنس ای وی کی لمبائی 3,570 ملی میٹر، چوڑائی 1,565 ملی میٹر اور اونچائی 1,635 ملی میٹر ہے۔ سائز کے اعتبار سے یہ پاکستان میں دستیاب سوزوکی کلٹس کے قریب ہے، تاہم اس میں پانچ کے بجائے چار افراد سفر کرسکیں گے۔

    گاڑی کے بیرونی ڈیزائن میں ایل ای ڈی ہیڈلائٹس، فلوٹنگ روف اور جدید انداز اپنایا گیا ہے، جبکہ اندرونی حصے میں چوڑا ڈیش بورڈ ڈسپلے اور سامان رکھنے کے لیے نئے اسٹوریج ایریاز شامل کیے گئے ہیں۔

    سوزوکی نے گاڑی کی ڈرائیونگ رینج، چارجنگ کے دورانیے اور قیمت کا تاحال اعلان نہیں کیا۔ کمپنی کے مطابق حتمی تکنیکی تفصیلات منظوری کے مراحل کے بعد سامنے آئیں گی۔

    پاکستانی صارفین کے لیے بھی یہ گاڑی دلچسپی کا باعث بن سکتی ہے، کیونکہ اس کا سائز آلٹو اور کلٹس کے درمیان ہے اور شہری سفر کے لیے موزوں دکھائی دیتی ہے۔

    تاہم پاک سوزوکی نے پاکستان میں اِگنس ای وی کی درآمد، فروخت یا مقامی سطح پر تیاری کے حوالے سے تاحال کوئی اعلان نہیں کیا، اس لیے پاکستانی مارکیٹ میں اس کی دستیابی اور قیمت کے بارے میں فی الحال کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleبیویوں سے پٹنے والے مردوں کےلیے مریم نواز کا دلچسپ بیان
    Next Article اسٹیٹ بینک نے 200 روپے کا یادگاری سکہ جاری کردیا

    مزید خبریں

    قومی فاسٹ بولر نسیم شاہ گھٹنے کی انجری کے باعث ٹورنامنٹ سے باہر

    نومبر 28, 2026

    ورلڈ مکسڈ مارشل آرٹس اینڈ پینکریشن چیمپئن شپ میں پاکستان نے طلائی تمغہ جیتا

    نومبر 28, 2026

     زرداری ہاؤس میں حکومتی وفد اور بلاول بھٹو زرداری میں ملاقات،ممکنہ قانون سازی پر مشاورت

    نومبر 28, 2026
    تازہ ترین

    پنجابی زبان کے فروغ کے لیے سانجھ کے نام سے سرکاری نیوز چینل شروع ہوگا

    نومبر 28, 2026

    تجربہ کار آف اسپنر نیتھن لائن پندرہ برس میں پہلی مرتبہ ٹیسٹ اسکواڈ سے باہر

    نومبر 28, 2026

    پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے زیر سمندر کیبل کی مکمل بحالی کی تصدیق

    نومبر 28, 2026

    بڑوں نے ماضی میں غلطیاں کیں اور سیکھا، اب سازش نہیں کرتے: بلاول

    نومبر 28, 2026

    ملک بھر میں بیس کلو آٹے کا تھیلا اڑتیس سو روپے تک پہنچ گیا

    نومبر 28, 2026

    وطن ڈیجیٹل نیوز پر شائع یا نشر ہونے والا مواد ادارتی ٹیم کی کاوش ہے۔ اس مواد کو بغیر پیشگی اجازت کسی بھی صورت میں استعمال یا نقل کرنا درست نہیں۔ تمام حقوق محفوظ ہیں

    Facebook X (Twitter) Instagram YouTube TikTok
    حالیہ پوسٹس
    • قومی فاسٹ بولر نسیم شاہ گھٹنے کی انجری کے باعث ٹورنامنٹ سے باہر نومبر 28, 2026
    • ورلڈ مکسڈ مارشل آرٹس اینڈ پینکریشن چیمپئن شپ میں پاکستان نے طلائی تمغہ جیتا نومبر 28, 2026
    •  زرداری ہاؤس میں حکومتی وفد اور بلاول بھٹو زرداری میں ملاقات،ممکنہ قانون سازی پر مشاورت نومبر 28, 2026
    • شہریوں کی جانوں کے تحفظ کی خاطر کراچی ریلی مؤخر کی گئی: مصطفیٰ کمال نومبر 28, 2026
    • پندرہ ہزار میٹرک ٹن درآمد کے بعد ایل پی جی کی قیمت میں نمایاں کمی نومبر 28, 2026
    نیوز کیٹیگریز
    • تازہ ترین
    • پاکستان
    • انٹرٹینمنٹ
    • دنیا
    • کھیل
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    © 2026 تمام حقوق محفوظ ہیں
    • صفحۂ اول
    • ہمارے بارے میں
    • رابطہ کریں
    • پرائیویسی پالیسی

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.