اسٹیٹ بینک آف پاکستان(State Bank Of Pakistan) نے پوجیا ماتا صاحب ہاسی دیوی کے 200 ویں یومِ پیدائش کے موقع پر 200 روپے کا یادگاری سکہ جاری کردیا ہے۔ یہ سکہ مذہبی اور ثقافتی اہمیت کی حامل اس سالگرہ کی یاد میں جاری کیا گیا ہے۔
وفاقی حکومت کی جانب سے جاری کردہ اعلان کے مطابق یادگاری سکے کا اجرا 27 نومبر 2026 سے شروع ہوچکا ہے، جو اسٹیٹ بینک بینکنگ سروسز کارپوریشن کے تمام فیلڈ دفاتر کے کاؤنٹرز پر دستیاب ہوگا۔
سکے کی خصوصیات
200 روپے کے اس یادگاری سکے میں 75 فیصد تانبا اور 25 فیصد نکل استعمال کیا گیا ہے۔ سکے کا قطر 30 ملی میٹر جبکہ وزن 13.5 گرام ہے۔
مزیدپڑھیں:سوزوکی نے چھوٹی الیکٹرک کار متعارف کرا دی
سکے کے سامنے والے رخ پر درمیان میں ابھرتا ہوا ہلال اور ستارہ بنایا گیا ہے، جس کے اوپر اردو رسم الخط میں ’اسلامی جمہوریہ پاکستان‘ درج ہے۔ ہلال اور ستارے کے نیچے گندم کی دو خمیدہ بالیوں کے اوپر اجرا کا سال 2026 کندہ کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ سکے کی مالیت 200 روپے بھی درج ہے۔
#SBP has issued Rs.200 commemorative coin to celebrate the 200th birth anniversary of Pujya Mata Sahib Hasi Devi. The coin is now available at all offices of SBP Banking Services Corporation.
See PR: https://t.co/DCKIJ3XUUo pic.twitter.com/9Xr3LAdujS— SBP (@StateBank_Pak) November 27, 2026
سکے کے پچھلے رخ کی تفصیلات
سکے کے پچھلے رخ پر سندھ کے علاقے حیات پتافی میں واقع پوج شادانی دربار کی تصویر کندہ کی گئی ہے۔ تصویر کے اوپری حصے پر انگریزی میں ’PUJYA MATA SAHIB HASI DEVI‘ جبکہ نچلے حصے پر ’200th BIRTH ANNIVERSARY‘ تحریر ہے۔
سکے پر 200 ویں یومِ پیدائش کی مناسبت سے تصویر کے دائیں اور بائیں جانب بالترتیب 1826 اور 2026 کے سال بھی درج کیے گئے ہیں۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق یادگاری سکے کا اجرا پوجیا ماتا صاحب ہاسی دیوی کی 200 ویں سالگرہ کی مذہبی اور ثقافتی اہمیت کو اجاگر کرنے کے لیے کیا گیا ہے۔

