Close Menu
وطن
    مقبول ترین

    کراچی، عمارت کے ملبے سے 2 روز بعد ایک شخص کو زندہ نکال لیا گیا

    نومبر 27, 2026

    علامہ اقبال ایکسپریس سے بغیر بکنگ 2 کتے برآمد، آپریٹر کوبھاری جرمانہ

    نومبر 27, 2026

    کراچی پورٹ، درآمدی کارگو کی مقدار1 لاکھ 74 ہزار 160 میٹرک ٹن ریکارڈ

    نومبر 27, 2026

    ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز سیمی فائنل: بنگلہ دیش اے کا پاکستان کو 233 رنز کا ہدف

    نومبر 27, 2026

    لاہور کے ایئر کوالٹی انڈیکس میں 58 فیصد بہتری، 396 سے 165 پر آ گیا

    نومبر 27, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram TikTok YouTube
    وطنوطن
    • تازہ ترین
    • پاکستان
    • انٹرٹینمنٹ
    • دنیا
    • کھیل
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    وطنوطن
    ticker
    • ترکیہ نے پاکستان اور سعودی عرب کے ساتھ مکہ دفاعی معاہدے کی توثیق مکمل کر دی
    • بھارت: دیورانی جیٹھانی کا جھگڑا، بھائیوں نے بیویاں قتل کر کے جنگل میں دفنا دیں
    • آریان خان سے محبت کی افواہوں پر لاریسا بونسی نے خاموشی توڑ دی
    • 3 دن کا ہنگامی سامان جمع کرنے کی اصل حقیقت سامنے آگئی
    • دسمبر میں حسینہ واجد نہیں صرف سردی آئے گی: بنگلادیشی وزیر
    • پاکستان کے رانا عرفان نے ورلڈ کپ آف اسنوکر کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا
    • لندن میں 10 سکینڈ میں 27 کروڑ روپے کی بڑی ڈکیتی کی واردات
    • وزن کم نہ ہوا، موٹا چیتا سوشل میڈیا اسٹار بن گیا
    • عالمی مارکیٹ میں سونا مہنگا، قیمت ایک سال کی کم ترین سطح سے بحال ہوگئی
    • موبائل بند ہونے کے باوجود واٹس ایپ میسج خود کیسے بھیجے گا؟ صارفین کے لیے حیران کن نیا فیچر متعارف
    • ٹرمپ کو دوسری بار شکست! عدالت نے بڑا حکم نامہ روک دیا
    • اداکارسلیم شیخ کی بیٹی سلینا شادی کے بندھن میں بندھ گئیں
    وطن

    3 دن کا ہنگامی سامان جمع کرنے کی اصل حقیقت سامنے آگئی

    نومبر 27, 20266 Mins Read
    شیئر
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    دنیا بھر کے سوشل میڈیا(Social Media) پر پینے کے پانی کی بوتلوں، ڈبہ بند خوراک اور بیٹریاں جمع کرنے کی تصاویر کے ساتھ یہ افواہیں گردش کر رہی ہیں کہ ایک بڑی عالمی جنگ قریب ہے، جس کے باعث لوگوں میں گھبراہٹ اور ضرورت سے زیادہ خریداری کا رجحان دیکھا جا رہا ہے۔ تاہم سوشل میڈیا پر اس حوالے سے پھیلنے والی کئی خبروں کی حقیقت کچھ اور ہے۔

    خبر رساں ادارے اے ایف پی کے فیکٹ چیک کے مطابق مختلف ممالک کی جانب سے گھروں میں تین دن کا ضروری سامان رکھنے کی ہدایات کو عالمی جنگ کی تیاری قرار دینا گمراہ کن ہے۔ ان ہدایات کا مقصد کسی ممکنہ جنگ کا اعلان کرنا نہیں بلکہ قدرتی آفات، شدید موسمی حالات، بجلی کی بندش اور دیگر ہنگامی صورت حال میں شہریوں کو ابتدائی طور پر اپنی ضروریات پوری کرنے کے قابل بنانا ہے۔

    حالیہ ہفتوں میں برطانیہ اور جاپان سمیت بعض ممالک نے شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ گھروں میں کم از کم تین دن کی بنیادی ضروریات کا سامان رکھیں، جن میں خشک خوراک، بچوں کا دودھ اور ابتدائی طبی امداد کی کٹس شامل ہیں۔

    برطانیہ نے 22 اکتوبر کو بی ریڈی کے نام سے عوامی آگاہی مہم شروع کی، جو یورپ میں ہونے والی ایسی ہی کوششوں، جیسے یورپی یونین کی تیاری سے متعلق حکمتِ عملی اور فرانس، آئرلینڈ و نیدرلینڈز کی ہدایات سے ہم آہنگ ہے۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ ان اقدامات کا مقصد شدید موسمی حالات، طویل تنازعات اور تکنیکی یا سائبر خرابیوں جیسی صورتحال میں ابتدائی 72 گھنٹوں تک گھریلو خود کفالت کو یقینی بنانا ہے۔

    اس کے باوجود آن لائن افواہوں نے صورتحال کو بڑھا چڑھا کر پیش کیا۔ امریکا، یورپ اور ایشیا میں صارفین نے پروازوں اور بینکنگ ایپس میں آنے والی تکنیکی رکاوٹوں کو ممکنہ عالمی جنگ سے جوڑ دیا۔

    بعض افراد نے ان واقعات کو ممکنہ عالمی تنازعے کی علامت قرار دیا، حالانکہ ان دعوؤں کے حق میں کوئی قابلِ اعتماد ثبوت پیش نہیں کیا گیا۔

    اے ایف پی کے فیکٹ چیکرز نے مختلف زبانوں میں سوشل میڈیا پر پھیلنے والی ایسی خبروں کی جانچ کی جن میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ کئی ممالک نے شہریوں کو ہنگامی سامان جمع کرنے کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔

    آسٹریلیا کے حوالے سے ایک دعویٰ سامنے آیا کہ حکومت نے ملک بھر میں ہنگامی صورت حال سے متعلق حکم جاری کیا ہے۔ اس دعوے کے حق میں ریڈ کراس کے ایک انٹرویو کا حوالہ دیا گیا، تاہم اے ایف پی کی جانچ میں یہ دعویٰ غلط ثابت ہوا۔ اسی طرح ملائیشیا اور جنوبی کوریا کے بارے میں بھی ایسی خبریں پھیلائی گئیں، حالانکہ ان دونوں ممالک نے شہریوں کے لیے سامان ذخیرہ کرنے سے متعلق کوئی نئی ہنگامی ہدایت جاری نہیں کی تھی۔

    رپورٹ کے مطابق برطانیہ نے 22 اکتوبر کو ’بی ریڈی‘ کے نام سے عوامی آگاہی مہم شروع کی تھی، جس کا مقصد لوگوں کو ہنگامی حالات کے لیے تیار کرنا ہے۔ اس سے قبل یورپی یونین نے مارچ 2025 میں ’پریپیئرڈنیس یونین اسٹریٹجی‘ منظور کی تھی۔ فرانس، آئرلینڈ اور نیدرلینڈز میں بھی شہریوں کو اسی نوعیت کی رہنمائی فراہم کی جا رہی ہے۔

    مزیدپڑھیں:دسمبر میں حسینہ واجد نہیں صرف سردی آئے گی: بنگلادیشی وزیر

    ماہرین کے مطابق ان اقدامات کا مقصد یہ یقینی بنانا ہے کہ اگر کسی علاقے میں زلزلہ، سیلاب، طوفان، بجلی کی بندش یا مواصلاتی نظام متاثر ہونے جیسی صورت حال پیدا ہو تو شہری ابتدائی تین دن اپنی بنیادی ضروریات پوری کر سکیں۔

    یونیورسٹی آف باتھ کی آفات سے نمٹنے کی ماہر لوسی ایسٹ ہوپ کے مطابق لوگوں کو یہ سمجھنے کی ضرورت ہے کہ ہنگامی حالات کسی بھی وقت پیدا ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مختلف ممالک کے آفات سے نمٹنے کے انتظامات ایک دوسرے سے جڑے ہوئے ہیں اور شہریوں کی تیاری بھی اس نظام کا اہم حصہ ہے۔

    جاپان نے بھی نومبر میں زلزلوں سے نمٹنے کے لیے ایک نیا ڈیزاسٹر مینجمنٹ ادارہ قائم کیا ہے، کیونکہ یہ ملک دنیا کے ان علاقوں میں شامل ہے جہاں زلزلوں کا خطرہ زیادہ رہتا ہے۔ دوسری جانب آسٹریلیا کی ہنگامی تیاریوں سے متعلق رہنمائی میں جنگلات کی آگ، سیلاب اور دیگر شدید موسمی واقعات پر توجہ دی گئی ہے۔

    سوشل میڈیا پر پھیلنے والی خبروں اور لوگوں کی بڑھتی ہوئی تشویش کا اثر خریداری کے رجحان پر بھی پڑا ہے۔ سرمایہ کاری کے ادارے میزوہو سیکیورٹیز کی جانب سے اے ایف پی کو فراہم کردہ معلومات کے مطابق امریکا میں کوسٹکو اسٹورز پر ہنگامی استعمال کی اشیا کی فروخت میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔

    ادارے نے یہ امکان بھی ظاہر کیا کہ والمارٹ اور سیمز کلب جیسے بڑے ریٹیل اسٹورز پر بھی لوگ معمول سے زیادہ غذائی اشیا اور گھریلو سامان خرید سکتے ہیں۔

    برطانیہ میں بھی اکتوبر کے آخر میں ڈبہ بند خوراک کی فروخت میں غیر معمولی اضافہ رپورٹ ہوا۔ مقامی میڈیا کے مطابق وہاں کی سپر مارکیٹ چین آئس لینڈ میں ان اشیا کی فروخت مختصر عرصے کے لیے 40 فیصد تک بڑھ گئی تھی۔

    سوشل میڈیا پر ایسے گروپس بھی سرگرم ہیں جنہیں ’پریپرز‘ کہا جاتا ہے۔ ان گروپس سے وابستہ افراد ممکنہ تباہی یا ہنگامی حالات کے پیش نظر طویل عرصے تک استعمال ہونے والی غذائی اشیا جمع کرتے، محفوظ پناہ گاہیں بناتے اور مشکل حالات میں زندہ رہنے کی تربیت حاصل کرتے ہیں۔ بعض صارفین اپنے گھروں میں جمع کیے گئے اناج، دالوں اور ڈبہ بند کھانوں کی بڑی مقدار کی تصاویر بھی شیئر کر رہے ہیں۔

    غلط معلومات پھیلنے کی وجہ کیا ہے؟

    یونیورسٹی آف بفیلو کے شعبہ ابلاغیات کے ایسوسی ایٹ پروفیسر یوتام اوفیر کے مطابق جب کسی ممکنہ خطرے کے بارے میں لوگوں کو مکمل معلومات اور واضح وضاحت فراہم نہیں کی جاتیں تو وہ خود اس کی وجوہات تلاش کرنے لگتے ہیں۔ ایسے حالات میں غلط معلومات کو پھیلنے کا موقع ملتا ہے اور لوگ اپنی تشویش کی بنیاد پر مختلف قیاس آرائیوں پر یقین کرنے لگتے ہیں۔

    یونیورسٹی آف نیبراسکا اوماہا کی ماہر سوجن جانگ کے مطابق بعض اوقات حکومتی احتیاطی اعلانات کا فوجی بیانات یا عالمی تنازعات کے قریب جاری ہونا بھی سوشل میڈیا پر شکوک و شبہات پیدا کرتا ہے۔ تاہم ان کے مطابق شدید موسمی واقعات اور سائبر حملوں میں اضافہ بھی حکومتوں کی جانب سے ہنگامی تیاریوں پر زور دینے کی اہم وجوہات ہیں۔

    ماہرین کے مطابق گھروں میں بنیادی ضروریات کا مناسب ذخیرہ رکھنا ایک ذمہ دارانہ اقدام ہے، لیکن خوف کی وجہ سے ضرورت سے زیادہ خریداری اور ذخیرہ اندوزی نقصان دہ ثابت ہو سکتی ہے۔ اس سے بازاروں میں اشیا کی قلت، قیمتوں میں اضافہ اور خوراک ضائع ہونے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ اس صورت حال سے بزرگوں، کم آمدنی والے خاندانوں اور معذور افراد کو زیادہ مشکلات پیش آ سکتی ہیں۔

    اے ایف پی کی فیکٹ چیک رپورٹ کا بنیادی نتیجہ یہ ہے کہ مختلف ممالک کی جانب سے تین دن کا ضروری سامان رکھنے کی ہدایات حقیقت پر مبنی ہیں، لیکن انہیں عالمی جنگ کے فوری خطرے یا کسی خفیہ منصوبے کا ثبوت قرار دینا درست نہیں۔ شہریوں کو چاہیے کہ وہ غیر مصدقہ سوشل میڈیا خبروں سے خوف زدہ ہونے کے بجائے مستند معلومات پر بھروسہ کریں اور ضرورت کے مطابق ہنگامی سامان کا انتظام رکھیں۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleدسمبر میں حسینہ واجد نہیں صرف سردی آئے گی: بنگلادیشی وزیر
    Next Article آریان خان سے محبت کی افواہوں پر لاریسا بونسی نے خاموشی توڑ دی

    مزید خبریں

    کراچی، عمارت کے ملبے سے 2 روز بعد ایک شخص کو زندہ نکال لیا گیا

    نومبر 27, 2026

    علامہ اقبال ایکسپریس سے بغیر بکنگ 2 کتے برآمد، آپریٹر کوبھاری جرمانہ

    نومبر 27, 2026

    کراچی پورٹ، درآمدی کارگو کی مقدار1 لاکھ 74 ہزار 160 میٹرک ٹن ریکارڈ

    نومبر 27, 2026
    تازہ ترین

    آسکر نامزد اسکرین رائٹر مہدی محمودیان تہران میں گرفتار

    نومبر 27, 2026

    پاک کینیا 15ہزار میٹرک ٹن چاول کی برآمدات کا میگا معاہدہ

    نومبر 27, 2026

    سکیورٹی فورسز کا کامیاب آپریشن، باچا خان ایئرپورٹ پر حملے کی دھمکی دینے والا خارجی راؤف خیبری ہلاک

    نومبر 27, 2026

    آئی پی ایل 2027 کیلئے روہت شرما کو دوبارہ کپتان مقرر کردیا گیا

    نومبر 27, 2026

    ’دعا ہے یہ سچ نہ ہو‘، لیبیا کشتی حادثے پر ترجمان دفتر خارجہ کا ردعمل

    نومبر 27, 2026

    وطن ڈیجیٹل نیوز پر شائع یا نشر ہونے والا مواد ادارتی ٹیم کی کاوش ہے۔ اس مواد کو بغیر پیشگی اجازت کسی بھی صورت میں استعمال یا نقل کرنا درست نہیں۔ تمام حقوق محفوظ ہیں

    Facebook X (Twitter) Instagram YouTube TikTok
    حالیہ پوسٹس
    • کراچی، عمارت کے ملبے سے 2 روز بعد ایک شخص کو زندہ نکال لیا گیا نومبر 27, 2026
    • علامہ اقبال ایکسپریس سے بغیر بکنگ 2 کتے برآمد، آپریٹر کوبھاری جرمانہ نومبر 27, 2026
    • کراچی پورٹ، درآمدی کارگو کی مقدار1 لاکھ 74 ہزار 160 میٹرک ٹن ریکارڈ نومبر 27, 2026
    • ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز سیمی فائنل: بنگلہ دیش اے کا پاکستان کو 233 رنز کا ہدف نومبر 27, 2026
    • لاہور کے ایئر کوالٹی انڈیکس میں 58 فیصد بہتری، 396 سے 165 پر آ گیا نومبر 27, 2026
    نیوز کیٹیگریز
    • Uncategorized
    • انٹرٹینمنٹ
    • پاکستان
    • تازہ ترین
    • ٹیکنالوجی
    • دلچسپ وعجیب
    • دنیا
    • صحت
    • کاروبار
    • کھیل
    • مقبول ترین
    Tags
    ticker
    © 2026 تمام حقوق محفوظ ہیں
    • صفحۂ اول
    • ہمارے بارے میں
    • رابطہ کریں
    • پرائیویسی پالیسی

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.