Close Menu
وطن
    مقبول ترین

    کراچی پورٹ، درآمدی کارگو کی مقدار1 لاکھ 74 ہزار 160 میٹرک ٹن ریکارڈ

    نومبر 27, 2026

    ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز سیمی فائنل: بنگلہ دیش اے کا پاکستان کو 233 رنز کا ہدف

    نومبر 27, 2026

    لاہور کے ایئر کوالٹی انڈیکس میں 58 فیصد بہتری، 396 سے 165 پر آ گیا

    نومبر 27, 2026

    آسکر نامزد اسکرین رائٹر مہدی محمودیان تہران میں گرفتار

    نومبر 27, 2026

    پاک کینیا 15ہزار میٹرک ٹن چاول کی برآمدات کا میگا معاہدہ

    نومبر 27, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram TikTok YouTube
    وطنوطن
    • تازہ ترین
    • پاکستان
    • انٹرٹینمنٹ
    • دنیا
    • کھیل
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    وطن

    آسکر نامزد اسکرین رائٹر مہدی محمودیان تہران میں گرفتار

    نومبر 27, 20262 Mins Read
    mehmoodian
    شیئر
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    تہران: محمودیان  نے خدشہ ظاہر کیا تھا کہ حکومت مخالف مظاہروں کے دوران گرفتار کیے گئے دو افراد کو سزائے موت دی جاسکتی ہے

    ایران میں انسانی حقوق کے لیے سرگرم کارکن اور آسکر کے لیے نامزد اسکرین رائٹر مہدی محمودیان کو دارالحکومت تہران میں ان کی رہائش گاہ سے حراست میں لے لیا گیا۔

    گرفتاری سے ایک روز قبل انہوں نے خدشہ ظاہر کیا تھا کہ 2022 کے حکومت مخالف مظاہروں کے دوران گرفتار کیے گئے دو افراد کو کسی بھی وقت سزائے موت دی جاسکتی ہے۔

    بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق یورپ میں مقیم ان کے دوست حسین رزاق نے بتایا کہ بدھ کے روز سیکیورٹی اہلکار مہدی محمودیان کے گھر پہنچے اور انہیں اپنے ساتھ لے گئے۔ ان کے ذاتی ٹیلی گرام چینل پر بھی گرفتاری کی اطلاع دی گئی، جس میں بتایا گیا کہ اہلکار گھر سے ان کے الیکٹرانک آلات بھی قبضے میں لے گئے۔

    حسین رزاق کے مطابق مہدی محمودیان نے بدھ کی صبح تقریباً دو سے تین بجے ان سے فون پر بات کی تھی۔ گفتگو کا موضوع 2022 کے مظاہروں سے متعلق ایک ایسا مقدمہ تھا جس میں ملزمان کو سزائے موت دیے جانے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا تھا۔ تاہم اس گفتگو کے بعد محمودیان نے دوبارہ فون کا جواب نہیں دیا۔

    مزید پڑھیں:فوڈ ایگرو پاکستان 2026، کینیا کیساتھ چاول برآمدات کا سب سے بڑا معاہدہ

    رپورٹ میں عینی شاہدین کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ ایک درجن سے زائد مسلح اہلکاروں نے ان کی رہائش گاہ پر چھاپہ مارا۔ گرفتاری سے ایک روز پہلے محمودیان نے اپنے ٹیلی گرام اکاؤنٹ پر خبردار کیا تھا کہ 2022 کے مظاہروں کے دوران گرفتار ہونے والے میلاد آرمون اور نوید نجاران کو اگلے 24 گھنٹوں کے اندر پھانسی دیے جانے کا خطرہ ہے۔ ان کی اسی تشویش کے بعد اب خود ان کی گرفتاری کی خبر سامنے آئی ہے۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email

    مزید خبریں

    کراچی پورٹ، درآمدی کارگو کی مقدار1 لاکھ 74 ہزار 160 میٹرک ٹن ریکارڈ

    نومبر 27, 2026

    ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز سیمی فائنل: بنگلہ دیش اے کا پاکستان کو 233 رنز کا ہدف

    نومبر 27, 2026

    لاہور کے ایئر کوالٹی انڈیکس میں 58 فیصد بہتری، 396 سے 165 پر آ گیا

    نومبر 27, 2026
    تازہ ترین

    سکیورٹی فورسز کا کامیاب آپریشن، باچا خان ایئرپورٹ پر حملے کی دھمکی دینے والا خارجی راؤف خیبری ہلاک

    نومبر 27, 2026

    آئی پی ایل 2027 کیلئے روہت شرما کو دوبارہ کپتان مقرر کردیا گیا

    نومبر 27, 2026

    ’دعا ہے یہ سچ نہ ہو‘، لیبیا کشتی حادثے پر ترجمان دفتر خارجہ کا ردعمل

    نومبر 27, 2026

    پنجاب کی تقسیم نہیں چاہتا، جنوبی پنجاب صوبے کا حامی ہوں، بلاول

    نومبر 27, 2026

    ’وینزویلا، عراق کو اوپیک سے الگ کرنے کے خفیہ امریکی منصوبےکا انکشاف

    نومبر 27, 2026

    Subscribe to News

    Get the latest sports news from NewsSite about world, sports and politics.

    وطن ڈیجیٹل نیوز پر شائع یا نشر ہونے والا مواد ادارتی ٹیم کی کاوش ہے۔ اس مواد کو بغیر پیشگی اجازت کسی بھی صورت میں استعمال یا نقل کرنا درست نہیں۔ تمام حقوق محفوظ ہیں

    Facebook X (Twitter) Instagram YouTube TikTok
    حالیہ پوسٹس
    • کراچی پورٹ، درآمدی کارگو کی مقدار1 لاکھ 74 ہزار 160 میٹرک ٹن ریکارڈ نومبر 27, 2026
    • ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز سیمی فائنل: بنگلہ دیش اے کا پاکستان کو 233 رنز کا ہدف نومبر 27, 2026
    • لاہور کے ایئر کوالٹی انڈیکس میں 58 فیصد بہتری، 396 سے 165 پر آ گیا نومبر 27, 2026
    • آسکر نامزد اسکرین رائٹر مہدی محمودیان تہران میں گرفتار نومبر 27, 2026
    • پاک کینیا 15ہزار میٹرک ٹن چاول کی برآمدات کا میگا معاہدہ نومبر 27, 2026
    نیوز کیٹیگریز
    • Uncategorized
    • انٹرٹینمنٹ
    • پاکستان
    • تازہ ترین
    • ٹیکنالوجی
    • دلچسپ وعجیب
    • دنیا
    • صحت
    • کاروبار
    • کھیل
    • مقبول ترین
    © 2026 تمام حقوق محفوظ ہیں
    • صفحۂ اول
    • ہمارے بارے میں
    • رابطہ کریں
    • پرائیویسی پالیسی

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.