پاکستانی اداکارہ عینا آصف(Aina Asif) اور اداکار اذان سمیع خان کے نئے ڈرامے کا پہلا ٹیزر جاری ہوتے ہی دونوں کی جوڑی سوشل میڈیا پر بحث کا موضوع بن گئی۔
نجی ٹی وی کے آنے والے ڈرامے میں عینا آصف اور اذان سمیع خان ایک دوسرے کے مقابل رومانوی کرداروں میں نظر آئیں گے، تاہم دونوں کے درمیان عمر کے فرق پر ناظرین اعتراض کر رہے ہیں۔
ڈرامے کی ہدایتکاری علی فرحان انچن نے کی ہے جبکہ اس کی کہانی زاہد خان نے لکھی ہے۔ دیگر کاسٹ میں سدرہ نیازی، وشمہ فاطمہ، نوال پرویز ملک اور نوشین شاہ بھی شامل ہیں۔
مزیدپڑھیں:بابر اعظم ایک ہفتے تک کیوں ناراض رہے؟ سابق کوچ کا بابر کے رویے سے متعلق انکشاف
سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ عینا آصف اپنے ساتھی اداکار کے مقابلے میں بہت کم عمر دکھائی دیتی ہیں، ایسے میں دونوں کو رومانوی جوڑی کے طور پر پیش کرنا مناسب نہیں۔

بعض صارفین نے آئینہ آصف کو اسکرپٹ کے انتخاب میں محتاط رہنے کا مشورہ دیا جبکہ کچھ کا کہنا تھا کہ اداکارہ وشمہ فاطمہ کا کردار آئینہ آصف کے لیے زیادہ موزوں ہوتا۔


