Close Menu
وطن
    مقبول ترین

    اسلام آباد، مکہ معاہدے کی اسٹریٹجک پولیٹیکل اینڈ ڈیفنس کمیٹی کا اجلاس ختم

    نومبر 27, 2026

    کراچی، عمارت کے ملبے سے 2 روز بعد ایک شخص کو زندہ نکال لیا گیا

    نومبر 27, 2026

    علامہ اقبال ایکسپریس سے بغیر بکنگ 2 کتے برآمد، آپریٹر کوبھاری جرمانہ

    نومبر 27, 2026

    کراچی پورٹ، درآمدی کارگو کی مقدار1 لاکھ 74 ہزار 160 میٹرک ٹن ریکارڈ

    نومبر 27, 2026

    ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز سیمی فائنل: بنگلہ دیش اے کا پاکستان کو 233 رنز کا ہدف

    نومبر 27, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram TikTok YouTube
    وطنوطن
    • تازہ ترین
    • پاکستان
    • انٹرٹینمنٹ
    • دنیا
    • کھیل
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    وطنوطن
    ticker
    • ترکیہ نے پاکستان اور سعودی عرب کے ساتھ مکہ دفاعی معاہدے کی توثیق مکمل کر دی
    • بھارت: دیورانی جیٹھانی کا جھگڑا، بھائیوں نے بیویاں قتل کر کے جنگل میں دفنا دیں
    • آریان خان سے محبت کی افواہوں پر لاریسا بونسی نے خاموشی توڑ دی
    • 3 دن کا ہنگامی سامان جمع کرنے کی اصل حقیقت سامنے آگئی
    • دسمبر میں حسینہ واجد نہیں صرف سردی آئے گی: بنگلادیشی وزیر
    • پاکستان کے رانا عرفان نے ورلڈ کپ آف اسنوکر کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا
    • لندن میں 10 سکینڈ میں 27 کروڑ روپے کی بڑی ڈکیتی کی واردات
    • وزن کم نہ ہوا، موٹا چیتا سوشل میڈیا اسٹار بن گیا
    • عالمی مارکیٹ میں سونا مہنگا، قیمت ایک سال کی کم ترین سطح سے بحال ہوگئی
    • موبائل بند ہونے کے باوجود واٹس ایپ میسج خود کیسے بھیجے گا؟ صارفین کے لیے حیران کن نیا فیچر متعارف
    • ٹرمپ کو دوسری بار شکست! عدالت نے بڑا حکم نامہ روک دیا
    • اداکارسلیم شیخ کی بیٹی سلینا شادی کے بندھن میں بندھ گئیں
    وطن

    دسمبر میں حسینہ واجد نہیں صرف سردی آئے گی: بنگلادیشی وزیر

    نومبر 27, 20265 Mins Read
    شیئر
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    بنگلا دیش کے وزیرِ مملکت برائے خارجہ امور ہمایوں کبیر(Humayoun Kabir) نے سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کی وطن واپسی کے اعلان پر طنز کرتے ہوئے کہا ہے کہ دسمبر میں حسینہ واجد نہیں بلکہ صرف سردی آئے گی۔

    وزارت خارجہ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ہمایوں کبیر نے کہا کہ وہ اس سے قبل بھی سلہٹ میں ایک اجلاس کے دوران واضح کرچکے ہیں کہ شیخ حسینہ دسمبر میں واپس نہیں آئیں گی اگر دسمبر میں کوئی آئے گا تو وہ صرف سردی آئے گی۔

    انہوں نے کہا کہ اگر شیخ حسینہ واجد کی واپسی ہوتی ہے تو انہیں حوالگی کے معاہدے کے تحت بھارت سے بنگلا دیش لانا ہوگا۔

    ان کا کہنا تھا کہ انہیں باضابطہ طور پر حوالے کیا جائے، چاہے وہ ہتھکڑیوں میں طیارے کے ذریعے لائی جائیں یا سخت نگرانی میں منتقل کی جائیں، ان کی واپسی کا یہی طریقہ ہوگا۔

    ہمایوں کبیر نے کہا کہ بنگلا دیش چاہتا ہے کہ شیخ حسینہ اور ملک میں جرائم کے الزامات کا سامنا کرنے والے دیگر افراد کو بھارت موجودہ حوالگی معاہدے کے تحت بنگلا دیش کے حوالے کرے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ اس معاہدے میں عام شہریوں کے سفر اور فوجداری مقدمات میں مطلوب افراد کی حوالگی کے لیے الگ شرائط موجود ہیں۔ بنگلا دیش اپنی درخواستیں متعلقہ حکام کے سامنے پیش کرچکا ہے اور اب ان کے جواب کا انتظار ہے۔

    انہوں نے شہید شریف عثمان ہادی کے قتل میں ملوث ہونے کے الزامات کا سامنا کرنے والے افراد کی واپسی کا معاملہ بھی اٹھایا اور کہا کہ بنگلا دیش انہیں بھی حوالگی کے قانونی طریقہ کار کے تحت واپس لانا چاہتا ہے۔

    مزیدپڑھیں:پاکستان کے رانا عرفان نے ورلڈ کپ آف اسنوکر کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا

    بنگلا دیشی وزیر مملکت نے شیخ حسینہ کو مجرم اور دہشت گرد قرار دیتے ہوئے دعویٰ کیا کہ وہ اپنی سیاسی اہمیت کھو چکی ہیں اور انہیں اپنے اقدامات پر کوئی پچھتاوا نہیں۔

    انہوں نے حسینہ واجد کے خاندان اور سیاسی ساتھیوں پر ملک کو لوٹنے اور تشدد میں ملوث ہونے کے الزامات عائد کرتے ہوئے کہا کہ اب ان کے لیے بنگلا دیش میں کوئی جگہ نہیں ہے۔

    مغربی بنگال کے بعض وزرا کی جانب سے 16 دسمبر کو بنگلا دیش پر قبضے سے متعلق دھمکی آمیز بیانات کے بارے میں سوال پر ہمایوں کبیر نے کہا کہ دنیا بھر کی سیاست میں ایسے غیر سنجیدہ افراد موجود ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ بنگلا دیش کے تعلقات بھارت کی مرکزی حکومت کے ساتھ ہوں گے اور دونوں ممالک کے سنجیدہ معاملات بھی اسی سطح پر زیر بحث آتے ہیں۔

    امریکا کے ساتھ تجارتی مذاکرات کے حوالے سے ہمایوں کبیر نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کے لیے محصولات سے متعلق معاہدے اہم سیاسی اور معاشی ترجیحات میں شامل ہیں، تاہم بنگلا دیش کو ان معاہدوں کی بعض شرائط پر تحفظات ہیں، جنہیں واشنگٹن کے ساتھ مذاکرات میں اٹھایا جائے گا۔

    انہوں نے کہا کہ بنگلا دیش کے پاس اپنے مؤقف کے حق میں دلائل پیش کرنے اور ان شرائط پر بات چیت کرنے کا موقع موجود ہے جنہیں وہ غیر منصفانہ سمجھتا ہے۔ مثال دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بنگلا دیش امریکا سے کپاس درآمد کرتا ہے، مقامی صنعتوں میں اس سے مصنوعات تیار کی جاتی ہیں اور پھر یہی مصنوعات امریکی منڈی میں برآمد کی جاتی ہیں۔ ان کے مطابق یہ تجارتی تعلقات محصولات کے معاملات پر بات چیت کی بنیاد فراہم کرسکتے ہیں۔

    ہمایوں کبیر کا کہنا تھا کہ امریکی محصولات کی پالیسی صرف بنگلا دیش کے خلاف نہیں بلکہ اس سے کئی دوسرے ممالک بھی متاثر ہوئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ 26 جنوری کو ہونے والی عوامی سماعت بنگلا دیش کو اپنا مؤقف پیش کرنے کا موقع فراہم کرے گی۔

    دوسری جانب امریکی تجارتی نمائندے کے دفتر (یو ایس ٹی آر) نے بنگلا دیش سمیت 14 معیشتوں کی پالیسیوں کا جائزہ لیتے ہوئے قرار دیا ہے کہ ان ممالک کے بعض اقدامات عالمی سطح پر صنعتی پیداواری صلاحیت اور پیداوار میں ضرورت سے زیادہ اضافے کا سبب بن رہے ہیں، جس سے امریکی تجارت متاثر ہوتی ہے۔

    یو ایس ٹی آر کے مطابق بنگلا دیش کی ان پالیسیوں میں صنعتی شعبے کو برقرار رکھنے اور وسعت دینے کے منصوبے، خصوصاً اہم پیداواری شعبوں میں حکومتی مراعات، پیداوار اور برآمدات بڑھانے کے لیے مالی سہولتیں، مزدوروں کے حقوق کا ناکافی تحفظ، مالیاتی شعبے سے متعلق بعض پالیسیاں اور عالمی سطح پر ضرورت سے زیادہ صنعتی پیداوار کے مسئلے سے نمٹنے میں ناکامی شامل ہیں۔

    امریکی تجارتی نمائندے کے دفتر کا مؤقف ہے کہ ان پالیسیوں کے باعث امریکی صنعت کاروں اور برآمد کنندگان کے لیے بنگلا دیش اور دیگر ممالک کی منڈیوں میں کاروباری مواقع محدود ہوتے ہیں۔ اس کے علاوہ امریکی صنعتی شعبے میں پیداوار، برآمدات، ملازمتوں اور سرمایہ کاری کو نقصان پہنچتا ہے، جبکہ امریکی معاشی سلامتی کو بھی خطرات لاحق ہوتے ہیں۔

    رپورٹ میں خاص طور پر بنگلا دیش کی تیار ملبوسات کی صنعت کا ذکر کیا گیا ہے، جسے امریکی حکام کے نزدیک ان تجارتی پالیسیوں سے متاثر ہونے والے اہم شعبوں میں شمار کیا گیا ہے۔

    دوسری جانب بنگلا دیشی وزیر مملکت نے واضح کیا ہے کہ ان کی حکومت امریکی تحفظات پر مذاکرات کرے گی اور جن شرائط کو غیر منصفانہ سمجھتی ہے، ان کے خلاف اپنا مؤقف پیش کرے گی۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleپاکستان کے رانا عرفان نے ورلڈ کپ آف اسنوکر کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا
    Next Article 3 دن کا ہنگامی سامان جمع کرنے کی اصل حقیقت سامنے آگئی

    مزید خبریں

    اسلام آباد، مکہ معاہدے کی اسٹریٹجک پولیٹیکل اینڈ ڈیفنس کمیٹی کا اجلاس ختم

    نومبر 27, 2026

    کراچی، عمارت کے ملبے سے 2 روز بعد ایک شخص کو زندہ نکال لیا گیا

    نومبر 27, 2026

    علامہ اقبال ایکسپریس سے بغیر بکنگ 2 کتے برآمد، آپریٹر کوبھاری جرمانہ

    نومبر 27, 2026
    تازہ ترین

    لاہور کے ایئر کوالٹی انڈیکس میں 58 فیصد بہتری، 396 سے 165 پر آ گیا

    نومبر 27, 2026

    آسکر نامزد اسکرین رائٹر مہدی محمودیان تہران میں گرفتار

    نومبر 27, 2026

    پاک کینیا 15ہزار میٹرک ٹن چاول کی برآمدات کا میگا معاہدہ

    نومبر 27, 2026

    سکیورٹی فورسز کا کامیاب آپریشن، باچا خان ایئرپورٹ پر حملے کی دھمکی دینے والا خارجی راؤف خیبری ہلاک

    نومبر 27, 2026

    آئی پی ایل 2027 کیلئے روہت شرما کو دوبارہ کپتان مقرر کردیا گیا

    نومبر 27, 2026

    وطن ڈیجیٹل نیوز پر شائع یا نشر ہونے والا مواد ادارتی ٹیم کی کاوش ہے۔ اس مواد کو بغیر پیشگی اجازت کسی بھی صورت میں استعمال یا نقل کرنا درست نہیں۔ تمام حقوق محفوظ ہیں

    Facebook X (Twitter) Instagram YouTube TikTok
    حالیہ پوسٹس
    • اسلام آباد، مکہ معاہدے کی اسٹریٹجک پولیٹیکل اینڈ ڈیفنس کمیٹی کا اجلاس ختم نومبر 27, 2026
    • کراچی، عمارت کے ملبے سے 2 روز بعد ایک شخص کو زندہ نکال لیا گیا نومبر 27, 2026
    • علامہ اقبال ایکسپریس سے بغیر بکنگ 2 کتے برآمد، آپریٹر کوبھاری جرمانہ نومبر 27, 2026
    • کراچی پورٹ، درآمدی کارگو کی مقدار1 لاکھ 74 ہزار 160 میٹرک ٹن ریکارڈ نومبر 27, 2026
    • ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز سیمی فائنل: بنگلہ دیش اے کا پاکستان کو 233 رنز کا ہدف نومبر 27, 2026
    نیوز کیٹیگریز
    • تازہ ترین
    • پاکستان
    • انٹرٹینمنٹ
    • دنیا
    • کھیل
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    © 2026 تمام حقوق محفوظ ہیں
    • صفحۂ اول
    • ہمارے بارے میں
    • رابطہ کریں
    • پرائیویسی پالیسی

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.