Close Menu
وطن
    مقبول ترین

    کراچی، عمارت کے ملبے سے 2 روز بعد ایک شخص کو زندہ نکال لیا گیا

    نومبر 27, 2026

    علامہ اقبال ایکسپریس سے بغیر بکنگ 2 کتے برآمد، آپریٹر کوبھاری جرمانہ

    نومبر 27, 2026

    کراچی پورٹ، درآمدی کارگو کی مقدار1 لاکھ 74 ہزار 160 میٹرک ٹن ریکارڈ

    نومبر 27, 2026

    ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز سیمی فائنل: بنگلہ دیش اے کا پاکستان کو 233 رنز کا ہدف

    نومبر 27, 2026

    لاہور کے ایئر کوالٹی انڈیکس میں 58 فیصد بہتری، 396 سے 165 پر آ گیا

    نومبر 27, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram TikTok YouTube
    وطنوطن
    • تازہ ترین
    • پاکستان
    • انٹرٹینمنٹ
    • دنیا
    • کھیل
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    وطنوطن
    ticker
    • ترکیہ نے پاکستان اور سعودی عرب کے ساتھ مکہ دفاعی معاہدے کی توثیق مکمل کر دی
    • بھارت: دیورانی جیٹھانی کا جھگڑا، بھائیوں نے بیویاں قتل کر کے جنگل میں دفنا دیں
    • آریان خان سے محبت کی افواہوں پر لاریسا بونسی نے خاموشی توڑ دی
    • 3 دن کا ہنگامی سامان جمع کرنے کی اصل حقیقت سامنے آگئی
    • دسمبر میں حسینہ واجد نہیں صرف سردی آئے گی: بنگلادیشی وزیر
    • پاکستان کے رانا عرفان نے ورلڈ کپ آف اسنوکر کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا
    • لندن میں 10 سکینڈ میں 27 کروڑ روپے کی بڑی ڈکیتی کی واردات
    • وزن کم نہ ہوا، موٹا چیتا سوشل میڈیا اسٹار بن گیا
    • عالمی مارکیٹ میں سونا مہنگا، قیمت ایک سال کی کم ترین سطح سے بحال ہوگئی
    • موبائل بند ہونے کے باوجود واٹس ایپ میسج خود کیسے بھیجے گا؟ صارفین کے لیے حیران کن نیا فیچر متعارف
    • ٹرمپ کو دوسری بار شکست! عدالت نے بڑا حکم نامہ روک دیا
    • اداکارسلیم شیخ کی بیٹی سلینا شادی کے بندھن میں بندھ گئیں
    وطن

    صوبوں کا معاملہ، پیپلز پارٹی کاپنجاب و سندھ پریکساں موقف ہے، بلاول

    نومبر 26, 20264 Mins Read
    شیئر
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہےکہ صوبوں کے معاملے پر پیپلز پارٹی پنجاب اور سندھ میں مختلف رائے نہیں رکھتی، پنجاب اسمبلی میں جنوبی پنجاب صوبہ بنانےکی قرارداد منظور کی گئی ہے ، سندھ اسمبلی نے مستردکی ہے، وہ دونوں اسمبلیوں کے فیصلے کے ساتھ کھڑے ہیں۔

    ملتان میں میٹ دی پریس سے خطاب میں بلاول بھٹو زرداری نےکہا کہ سندھ میں احتجاج کرنے والے ہمیں وفاق پرست کہتے ہیں ، اسلام آباد میں ہمیں قوم پرست کہا جاتا ہے ، ہم پاکستان پرست ہیں۔

    کراچی میں میری پریس کانفرنس کے بعد نامناسب رد عمل آیا ، وہ کسی پر نہ تنقید کررہے ہیں کہ یہ 9 مئی میں ملوث ہیں، نہ کسی کو گالی دے رہے ہیں، وہ تو صرف اپنا موقف دے رہے ہیں، اگر کوئی سمجھتا ہےکہ ان کی آواز دبائی جاسکتی ہے تو یہ نہیں ہوگا۔

    انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی پنجاب اور سندھ میں مختلف رائے نہیں رکھتی،جو فیصلہ پنجاب اسمبلی کا ہوگا میں اس کے ساتھ کھڑا ہوں گا، جو فیصلہ سندھ اسمبلی کا ہوگا میں اس کے ساتھ بھی کھڑا ہوں گا، تمام صوبوں کے لیے پیپلزپارٹی کی ایک رائے ہے۔

    پنجاب اسمبلی میں صوبے کے حوالے سے قرارداد مسلم لیگ ن کی حکومت میں منظورہوئی، سندھ اسمبلی نے سندھ کی تقسیم کے خلاف قرار داد متعدد بارمسترد کی، میں پنجاب کی تقسیم کے خلاف ہوں، میں نے پنجاب کے چارٹکڑے کی بات کبھی نہیں سنی۔

    بلاول کا کہنا تھا کہ جو حالات کراچی کو دیکھنا پڑے وہ لاہور کو دیکھنا نہیں پڑے، بہت دیر بعد ہم نے کراچی میں امن قائم کیا، سندھ کی سیاست میں پیپلزپارٹی کو روکنےکے لیے نفرت کابیج بویا گیا، میں خبردار نہیں کررہا تھا، صرف خطرے کی گھنٹی بجارہا تھا۔

    قوم پرست جماعتوں نے احتجاج کا اعلان کیا اس دن ایم کیو ایم نے جلسے کا فیصلہ کیا، اب وہ دوسرا جلسہ تب رکھ رہے ہیں جب سندھ میں کلچرڈے ہے،لگتا ہے جان بوجھ کر امن و امان کی صورتحال خراب کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

    بلاول بھٹو زرداری نےکہا کہ جب تک ہم سب کا انتخابی نظام پر اعتماد نہیں ہوگا ، تمام الیکشنز اور ریفرنڈم متنازع رہیں گے، موجودہ حالات میں ملک کو ایک ری سیٹ کی ضرورت ہے ، ری سیٹ یا ری بوٹ جمہوری انداز میں ہونا چاہیے، اپوزیشن کا فرض ہے کہ وہ فنانس کمیٹی میں بیٹھے۔

    معاشی طور پر ہمیں مزید مشکلات کا سامنا کرناپڑےگا، اگر ہم واقعی چاہتے ہیں کہ سسٹم عوام کی خدمت کرے تو جلد اقدامات کرنا ہوں گے، ہمیں اس سسٹم کو اس قابل بنانا ہوگا کہ ان حالات کا مقابلہ کرسکیں، پارلیمان کو فعال کرنا ہے تو ملک کے تمام فیصلے پارلیمان میں کیے جائیں ، پارلیمان سے باہر ہونے والے فیصلے حتمی نہیں ہوتے۔

    چیئرمین پیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ جب تک انتخابات پر جماعتوں کے اعتراضات ہوں گے وہ متنازع ہوں گے، یہ پہلا الیکشن ہے جس پر حکومتی جماعتوں اوراپوزیشن کو اعتراض ہے، حکومتی جماعتیں اوراپوزیشن جماعتیں دونوں اسے دھاندلی زدہ کہہ رہی ہیں۔ موجودہ ججز اس عدالتی نظام سے مطمئن نہیں ہیں۔سمجھتا ہوں ریزرونشستیں پی ٹی آئی کو ملنی چاہیے تھیں۔

    بلاول بھٹو زرداری نے 27ویں ترمیم پر Brute Majoritry سے متعلق اپنے بیان کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ 27 ویں ترمیم پرBrute majorty کے ان کے الفاظ کو متنازع بنانے کی کوشش کی گئی.

    27 ویں ترمیم دو تہائی اکثریت سے منظور کرائی گئی، اس ترمیم پر اپوزیشن کا اعتماد نہیں ہے،لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ 27 ویں ترمیم کو پھاڑ دیا جائے، بہتر اور زیادہ اتفاق رائے سے جو ترمیم ہوتی ہے اس کی طاقت زیادہ ہوتی ہے۔

    مزید پڑھیں:برطانوی شہریت کیلئے درخواست دہنندگان کی تعداد 3 لاکھ 20 ہزار ریکارڈ

    ان کا کہنا تھا کہ ملک میں ری سیٹ کی بحث میں نے شروع نہیں کی، اس ملک کا سسٹم کولیپس ہے توکیوں ہے، سسٹم کولیپس کیسے ہوا، خودبخود ہوا یاسیاسی جماعتوں کی وجہ سے ہوا؟ جب تک یہ طے نہیں کرسکتےکہ سسٹم کولیپس کیوں ہوا، اسے بحال نہیں کیا جاسکتا، 1973 کااآئین خود بخود کولیپس نہیں ہوا کرایا گیا ہے۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleبرطانوی شہریت حاصل کنندگان میں پاکستانی اور بھارتی شہری سرفہرست ہیں: ہوم آفس
    Next Article غیر ملکی وفود کی آمد، اسلام آباد و راولپنڈی میں کل عام تعطیل: نوٹیفکیشن جاری

    مزید خبریں

    کراچی، عمارت کے ملبے سے 2 روز بعد ایک شخص کو زندہ نکال لیا گیا

    نومبر 27, 2026

    علامہ اقبال ایکسپریس سے بغیر بکنگ 2 کتے برآمد، آپریٹر کوبھاری جرمانہ

    نومبر 27, 2026

    کراچی پورٹ، درآمدی کارگو کی مقدار1 لاکھ 74 ہزار 160 میٹرک ٹن ریکارڈ

    نومبر 27, 2026
    تازہ ترین

    آسکر نامزد اسکرین رائٹر مہدی محمودیان تہران میں گرفتار

    نومبر 27, 2026

    پاک کینیا 15ہزار میٹرک ٹن چاول کی برآمدات کا میگا معاہدہ

    نومبر 27, 2026

    سکیورٹی فورسز کا کامیاب آپریشن، باچا خان ایئرپورٹ پر حملے کی دھمکی دینے والا خارجی راؤف خیبری ہلاک

    نومبر 27, 2026

    آئی پی ایل 2027 کیلئے روہت شرما کو دوبارہ کپتان مقرر کردیا گیا

    نومبر 27, 2026

    ’دعا ہے یہ سچ نہ ہو‘، لیبیا کشتی حادثے پر ترجمان دفتر خارجہ کا ردعمل

    نومبر 27, 2026

    وطن ڈیجیٹل نیوز پر شائع یا نشر ہونے والا مواد ادارتی ٹیم کی کاوش ہے۔ اس مواد کو بغیر پیشگی اجازت کسی بھی صورت میں استعمال یا نقل کرنا درست نہیں۔ تمام حقوق محفوظ ہیں

    Facebook X (Twitter) Instagram YouTube TikTok
    حالیہ پوسٹس
    • کراچی، عمارت کے ملبے سے 2 روز بعد ایک شخص کو زندہ نکال لیا گیا نومبر 27, 2026
    • علامہ اقبال ایکسپریس سے بغیر بکنگ 2 کتے برآمد، آپریٹر کوبھاری جرمانہ نومبر 27, 2026
    • کراچی پورٹ، درآمدی کارگو کی مقدار1 لاکھ 74 ہزار 160 میٹرک ٹن ریکارڈ نومبر 27, 2026
    • ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز سیمی فائنل: بنگلہ دیش اے کا پاکستان کو 233 رنز کا ہدف نومبر 27, 2026
    • لاہور کے ایئر کوالٹی انڈیکس میں 58 فیصد بہتری، 396 سے 165 پر آ گیا نومبر 27, 2026
    نیوز کیٹیگریز
    • Uncategorized
    • انٹرٹینمنٹ
    • اہم خبریں
    • پاکستان
    • تازہ ترین
    • ٹیکنالوجی
    • دلچسپ وعجیب
    • دنیا
    • صحت
    • کاروبار
    • کھیل
    • مقبول ترین
    • ہمارا انتخاب
    adsad
    • تازہ ترین
    • پاکستان
    • انٹرٹینمنٹ
    • دنیا
    • کھیل
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    © 2026 تمام حقوق محفوظ ہیں
    • صفحۂ اول
    • ہمارے بارے میں
    • رابطہ کریں
    • پرائیویسی پالیسی

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.