Close Menu
وطن
    مقبول ترین

    پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید کمی کا اعلان

    نومبر 26, 2026

    بالوں کے تیزی سے جھڑنے کا باعث، حیرت انگیز وجوہات جانئیے؟

    نومبر 26, 2026

    ایف بی آر، انکم ٹیکس اپیلز کیلئے فیس لیس نظام متعارف کرانے کا فیصلہ

    نومبر 26, 2026

    اکتوبرتا دسمبر فیول ایڈجسٹمنٹ اضافہ 83 پیسےفی یونٹ رکھنے کی تجویز

    نومبر 26, 2026

    پاکستان کے رانا عرفان نے اسنوکر ورلڈ کپ جیت لیا

    نومبر 26, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram TikTok YouTube
    وطنوطن
    • تازہ ترین
    • پاکستان
    • انٹرٹینمنٹ
    • دنیا
    • کھیل
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    وطن

    ایلون مسک کا ہر امریکی بچے کو اسپیس ایکس کے 2 شیئرز دینے کا اعلان

    نومبر 26, 20262 Mins Read
    شیئر
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    ٹیکنالوجی کمپنی اسپیس ایکس کے بانی اور دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک نے امریکا کے ہر بچے کو اسپیس ایکس کے 2 شیئرز تحفے میں دینے کا اعلان کیا ہے۔

    ایلون مسک نے تقریباً 18 ارب ڈالر مالیت کے ان حصص کی تقسیم کا اعلان گزشتہ روز اسپیس ایکس کو خلا میں ڈیٹا سینٹرز کے لیے 10 لاکھ سیٹلائٹس تعینات کرنے کی امریکی منظوری ملنے کے محض چند گھنٹوں بعد کیا۔

    ایلون مسک مصنوعی ذہانت کی صنعت میں اسپیس ایکس کے کردار کو وسعت دینے کے خواہاں ہیں حالانکہ کمپیوٹنگ انفراسٹرکچر کی تیز رفتار ترقی اس کے ماحولیاتی اثرات اور ٹیکنالوجی ارب پتیوں کے معاشی و سیاسی اثر و رسوخ کے حوالے سے خدشات کو جنم دے رہی ہے۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ایک مختصر پوسٹ میں ایلون مسک نے کہا کہ بچوں کو ایک شیئر اسپیس ایکس کمپنی کی جانب سے جبکہ ایک شیئر ذاتی طور پر ان کی طرف سے ملے گا۔

    امریکا نے اسپیس ایکس کو خلا میں ڈیٹا سینٹرز کے لیے 10 لاکھ سیٹلائٹس تعینات کرنے کی اجازت دے دی

    ایک الگ پوسٹ میں ایلون مسک نے بتایا کہ اسپیس ایکس کمپنی کی جانب سے دیے جانے والے حصص اگلے ماہ منتقل کر دیے جائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ’براہِ راست میری جانب سے دیا جانے والا شیئر اگلے سال جون میں میرے حصص کی فروخت پر عائد پابندی کی مدت ختم ہونے پر منتقل کیا جائے گا‘۔

    اس سے قبل بدھ کے روز اسپیس ایکس نے کہا تھا کہ وہ ہر فعال ’ٹرمپ اکاؤنٹ‘ میں اپنے ’کلاس اے کامن اسٹاک‘ کا ایک نیا جاری کردہ شیئر شامل کرے گی جبکہ ایلون مسک ذاتی طور پر بھی کمپنی کی جانب سے عطیہ کیے گئے حصص کے برابر شیئرز دیں گے۔

    واضح رہے کہ ’ٹرمپ اکاؤنٹ‘ ایک ایسا پروگرام ہے جسے 18 سال سے کم عمر امریکیوں کو اسٹاک مارکیٹ میں شراکت فراہم کرنے میں مدد دینے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ وائٹ ہاؤس نے اکتوبر میں بتایا تھا کہ اس پروگرام کے تحت تقریباً 7 کروڑ اکاؤنٹس کھولے جاچکے ہیں۔

    مزید پڑھیں:جناح ہاؤس جلاؤ گھیراؤ کیس، فلک جاوید کی درخواست ضمانت خارج

    بدھ کے روز اسپیس ایکس کے شیئر کی قیمت 127.44 ڈالر پر بند ہوئی جس کے حساب سے امریکی بچوں کو دیے جانے والے شیئرز کی مجموعی مالیت تقریباً 18 ارب ڈالر بنتی ہے۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email

    مزید خبریں

    پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید کمی کا اعلان

    نومبر 26, 2026

    بالوں کے تیزی سے جھڑنے کا باعث، حیرت انگیز وجوہات جانئیے؟

    نومبر 26, 2026

    ایف بی آر، انکم ٹیکس اپیلز کیلئے فیس لیس نظام متعارف کرانے کا فیصلہ

    نومبر 26, 2026
    تازہ ترین

    ٹوبہ ٹیک سنگھ، المناک حادثہ، ایک ہی خاندان کے 8 افراد جاں بحق

    نومبر 26, 2026

    وزیراعظم کی چین کو مبارکباد، پاکستانی خلا باز کے تاریخی خلائی مشن پر اظہارِ تشکر

    نومبر 26, 2026

    ایلون مسک کا ہر امریکی بچے کو اسپیس ایکس کے 2 شیئرز دینے کا اعلان

    نومبر 26, 2026

    جناح ہاؤس جلاؤ گھیراؤ کیس، فلک جاوید کی درخواست ضمانت خارج

    نومبر 26, 2026

    اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ: پاکستان آوٹ، ملائیشیا نے فائنل میں جگہ بنا لی

    نومبر 26, 2026

    Subscribe to News

    Get the latest sports news from NewsSite about world, sports and politics.

    وطن ڈیجیٹل نیوز پر شائع یا نشر ہونے والا مواد ادارتی ٹیم کی کاوش ہے۔ اس مواد کو بغیر پیشگی اجازت کسی بھی صورت میں استعمال یا نقل کرنا درست نہیں۔ تمام حقوق محفوظ ہیں

    Facebook X (Twitter) Instagram YouTube TikTok
    حالیہ پوسٹس
    • پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید کمی کا اعلان نومبر 26, 2026
    • بالوں کے تیزی سے جھڑنے کا باعث، حیرت انگیز وجوہات جانئیے؟ نومبر 26, 2026
    • ایف بی آر، انکم ٹیکس اپیلز کیلئے فیس لیس نظام متعارف کرانے کا فیصلہ نومبر 26, 2026
    • اکتوبرتا دسمبر فیول ایڈجسٹمنٹ اضافہ 83 پیسےفی یونٹ رکھنے کی تجویز نومبر 26, 2026
    • پاکستان کے رانا عرفان نے اسنوکر ورلڈ کپ جیت لیا نومبر 26, 2026
    نیوز کیٹیگریز
    • Uncategorized
    • انٹرٹینمنٹ
    • پاکستان
    • تازہ ترین
    • ٹیکنالوجی
    • دلچسپ وعجیب
    • دنیا
    • صحت
    • کاروبار
    • کھیل
    • مقبول ترین
    © 2026 تمام حقوق محفوظ ہیں
    • صفحۂ اول
    • ہمارے بارے میں
    • رابطہ کریں
    • پرائیویسی پالیسی

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.