کوالالمپور: ملائیشیا میں جاری اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان اور میزبان ملائیشیا کے درمیان آخری گروپ میچ سنسنی خیز مقابلے کے بعد 5-5 گول سے برابر ہوگیا، جس کے نتیجے میں بہتر گول اوسط کی بنیاد پر ملائیشیا نے ایونٹ کے فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔
پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان کھیلے گئے اہم گروپ میچ میں دونوں ٹیموں نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا، مقابلے کے دوران دونوں جانب سے جارحانہ انداز اپنایا گیا اور گول کرنے کے متعدد مواقع پیدا کیے گئے۔
دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے ایک دوسرے کے گول پر مسلسل حملے کیے، تاہم مقررہ وقت کے اختتام پر مقابلہ پانچ، پانچ گول سے برابر رہا۔
مزید پڑھیں:غیر ملکی وفود کی آمد، اسلام آباد اور راولپنڈی میں کل عام تعطیل کا اعلان
اس نتیجے کے بعد بہتر گول اوسط کی بنیاد پر میزبان ملائیشیا نے فائنل میں جگہ بنا لی، جبکہ پاکستان فائنل کی دوڑ سے باہر ہوگیا۔ٹورنامنٹ کا فائنل 28 نومبر کو کھیلا جائے گا، جس میں ملائیشیا کا مقابلہ آسٹریلیا سے ہوگا۔

