Close Menu
وطن
    مقبول ترین

    لاہور کے ایئر کوالٹی انڈیکس میں 58 فیصد بہتری، 396 سے 165 پر آ گیا

    نومبر 27, 2026

    آسکر نامزد اسکرین رائٹر مہدی محمودیان تہران میں گرفتار

    نومبر 27, 2026

    پاک کینیا 15ہزار میٹرک ٹن چاول کی برآمدات کا میگا معاہدہ

    نومبر 27, 2026

    سکیورٹی فورسز کا کامیاب آپریشن، باچا خان ایئرپورٹ پر حملے کی دھمکی دینے والا خارجی راؤف خیبری ہلاک

    نومبر 27, 2026

    آئی پی ایل 2027 کیلئے روہت شرما کو دوبارہ کپتان مقرر کردیا گیا

    نومبر 27, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram TikTok YouTube
    وطنوطن
    • تازہ ترین
    • پاکستان
    • انٹرٹینمنٹ
    • دنیا
    • کھیل
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    وطن

    11.11 سیل: صرف 458 روپے میں مکمل فلیٹ فروخت، خریدار بھی حیران رہ گیا

    نومبر 12, 20265 Mins Read
    شیئر
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    چین میں 11.11 شاپنگ فیسٹیول کے دوران جہاں لوگ موبائل فون، کپڑوں اور دیگر اشیا پر بھاری رعایت حاصل کرنے کے لیے خریداری کرتے ہیں، وہیں اس بار ایک ایسی ڈیل سامنے آئی جس نے سب کو حیران کردیا۔ ایک شخص نے آن لائن نیلامی میں محض 11 یوآن، یعنی صرف 458 روپے میں پورا فلیٹ (Flat)خرید لیا۔

    یہ دلچسپ واقعہ چین کے مشرقی علاقے سے تعلق رکھنے والے ایک خریدار کے ساتھ پیش آیا، جس نے ملک کے شمال مشرقی صوبے ہیلونگ جیانگ میں واقع دو بیڈ روم کا فلیٹ انتہائی معمولی قیمت پر اپنے نام کرلیا۔

    ساؤتھ چائنا نارننگ پوسٹ کے مطابق یہ فلیٹ 68 مربع میٹر رقبے پر مشتمل ہے اور عمارت کی ساتویں منزل پر واقع ہے۔ اس کی نیلامی علی بابا کے آن لائن پلیٹ فارم علی بابا آکشن کے ذریعے کی گئی، جہاں بولی لگانے کا آغاز صرف ایک یوآن سے ہوا تھا۔

    نیلامی کے قواعد بھی خاصے دلچسپ تھے۔ بولی میں ہر بار صرف 0.01 یوآن کا اضافہ کیا جاسکتا تھا، جبکہ زیادہ سے زیادہ قیمت کی حد 11 یوآن مقرر کی گئی تھی۔ اس طرح خریداروں کو انتہائی کم قیمت پر فلیٹ حاصل کرنے کا موقع دیا گیا۔

    پلیٹ فارم کے ریکارڈ کے مطابق اس نیلامی میں ایک ہزار 667 افراد نے حصہ لیا اور مجموعی طور پر ایک ہزار ایک بولیاں لگائی گئیں۔ بالآخر 5 نومبر کو نیلامی ختم ہوئی تو مشرقی چین کے علاقے جیانگ سو اور ژی جیانگ سے تعلق رکھنے والے ایک گمنام خریدار نے کامیابی حاصل کرلی۔

    دلچسپ بات یہ تھی کہ خریدار نے سب سے پہلے مقررہ حد یعنی 11 یوآن کی بولی جمع کرائی تھی، جس کے باعث فلیٹ اس کے نام ہوگیا۔ خریدار نہ صرف نیلامی کی رقم بلکہ پلیٹ فارم کی ٹرانزیکشن فیس بھی ادا کرچکا ہے۔

    مزیدپڑھیں:ون ڈے کرکٹ کی نئی رینکنگ جاری، ابرار احمد نے مچل سینٹنر کو پیچھے چھوڑ دیا

    تاہم، اتنی سستی قیمت پر گھر ملنے کے باوجود خریدار کا اسے مستقل رہائش بنانے کا کوئی ارادہ نہیں۔ نیلامی کی براہِ راست نشریات کے دوران اس نے بتایا کہ وہ ہیلونگ جیانگ منتقل نہیں ہونا چاہتا بلکہ سردیوں میں کبھی کبھار چھٹیاں گزارنے کے لیے اس فلیٹ کو استعمال کرے گا۔

    یہاں ایک اہم بات یہ بھی ہے کہ فلیٹ کی قیمت 11 یوآن ہونے کا مطلب یہ نہیں کہ خریدار کو اس کے علاوہ کوئی رقم ادا نہیں کرنا ہوگی۔ ملکیت کی قانونی منتقلی مکمل کرنے کے لیے اسے تقریباً 2,000 یوآن، یعنی 300 امریکی ڈالر کے قریب سرکاری ڈیڈ ٹیکس بھی ادا کرنا ہوگا۔

    مقامی پراپرٹی ایپس کے اندازوں کے مطابق اس فلیٹ کی عام مارکیٹ میں قیمت تقریباً 40 ہزار یوآن ہے، جبکہ اسی رہائشی کمپلیکس میں دوبارہ فروخت ہونے والے گھروں کی اوسط قیمت تقریباً 2,700 یوآن فی مربع میٹر بتائی گئی ہے۔

    نیلامی کے منتظم ادارے کے ایک عہدیدار نے فینگ میان نیوز کو بتایا کہ یہ پیشکش علی بابا آکشن کی 11.11 پروموشن کا حصہ تھی۔ فلیٹ کی اصل قیمت اور نیلامی میں حاصل ہونے والی رقم کے درمیان فرق متعلقہ کمپنی ادا کرے گی۔ اس پروموشن نے خریدار کو اتنی کم قیمت پر فلیٹ حاصل کرنے کا موقع دیا۔

    اس غیر معمولی خریداری کی خبر سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بھی دلچسپ تبصرے کیے گئے۔ بعض افراد نے خریدار کو خوش قسمت قرار دیا اور افسوس ظاہر کیا کہ انہیں نیلامی ختم ہونے کے بعد اس پیشکش کا پتا چلا۔

    ایک صارف نے لکھا کہ اسے اس بات پر رشک آرہا ہے کہ کسی کو اتنی کم قیمت پر فلیٹ مل گیا، جبکہ ایک اور صارف نے توجہ دلائی کہ اگر کوئی شخص اس گھر میں شاذ و نادر ہی قیام کرے گا تو اسے سالانہ انتظامی اخراجات بھی برداشت کرنا پڑیں گے۔

    ایک صارف نے اس ڈیل کو ایک ڈالر میں محل خریدنے سے تشبیہ دیتے ہوئے کہا کہ ایسی جائیداد خریدنا تو آسان ہوسکتا ہے، لیکن اس کی دیکھ بھال اور اخراجات برداشت کرنا مشکل ہوسکتا ہے۔

    دوسری جانب قانونی ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ انتہائی کم قیمت پر ملنے والی جائیداد ہمیشہ فائدے کا سودا نہیں ہوتی۔ بیجنگ کی جن سو لا فرم سے تعلق رکھنے والے وکیل وانگ یوچن کے مطابق ایسی جائیدادوں کی خریداری سے پہلے ان کے قانونی کاغذات اور ملکیت کی صورتحال اچھی طرح جانچنا ضروری ہے۔

    چین میں اس طرح انتہائی کم قیمت پر جائیداد فروخت ہونے کا یہ پہلا واقعہ نہیں۔ نومبر 2024 میں بھی صوبہ شان ڈونگ کے شہر ویہائی میں ایک خاتون نے نیلامی کے ذریعے 40 مربع میٹر کا فلیٹ صرف 11 یوآن میں خریدا تھا جو سمندر کے قریب واقع تھا۔ اس وقت اس فلیٹ کی مارکیٹ قیمت 50 ہزار یوآن بتائی گئی تھی۔

    پراپرٹی کے شعبے سے وابستہ افراد کے مطابق اس طرح کی انتہائی کم قیمت والی نیلامیوں کا ایک مقصد لوگوں کی توجہ حاصل کرنا اور مستقبل میں ہونے والی جائیدادوں کی فروخت کے لیے تشہیر کرنا بھی ہوتا ہے۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email

    مزید خبریں

    وزن کم نہ ہوا، موٹا چیتا سوشل میڈیا اسٹار بن گیا

    نومبر 27, 2026

    ٹی شرٹس کے نچلے حصے پر سوراخ بننے کی اصل وجہ جانئیے ؟

    نومبر 26, 2026

    اپنوں کے ٹھکرائے 75 سالہ بزرگ اور 63 سالہ خاتون ایک ہوگئے، اولڈ ایج ہوم میں انوکھی شادی کی دھوم

    نومبر 26, 2026
    تازہ ترین

    ’دعا ہے یہ سچ نہ ہو‘، لیبیا کشتی حادثے پر ترجمان دفتر خارجہ کا ردعمل

    نومبر 27, 2026

    پنجاب کی تقسیم نہیں چاہتا، جنوبی پنجاب صوبے کا حامی ہوں، بلاول

    نومبر 27, 2026

    ’وینزویلا، عراق کو اوپیک سے الگ کرنے کے خفیہ امریکی منصوبےکا انکشاف

    نومبر 27, 2026

    ہیکرز نے امریکی فضائیہ کے فلیگ شپ کلاؤڈ کمپیوٹنگ پلیٹ فارم میں رسائی حاصل کرلی

    نومبر 27, 2026

    5 لاکھ گھروں کی تعمیر کیلئے آسان قرضہ، نوجوانوں کو ڈھائی کروڑ لون ملے گا

    نومبر 27, 2026

    Subscribe to News

    Get the latest sports news from NewsSite about world, sports and politics.

    وطن ڈیجیٹل نیوز پر شائع یا نشر ہونے والا مواد ادارتی ٹیم کی کاوش ہے۔ اس مواد کو بغیر پیشگی اجازت کسی بھی صورت میں استعمال یا نقل کرنا درست نہیں۔ تمام حقوق محفوظ ہیں

    Facebook X (Twitter) Instagram YouTube TikTok
    حالیہ پوسٹس
    • لاہور کے ایئر کوالٹی انڈیکس میں 58 فیصد بہتری، 396 سے 165 پر آ گیا نومبر 27, 2026
    • آسکر نامزد اسکرین رائٹر مہدی محمودیان تہران میں گرفتار نومبر 27, 2026
    • پاک کینیا 15ہزار میٹرک ٹن چاول کی برآمدات کا میگا معاہدہ نومبر 27, 2026
    • سکیورٹی فورسز کا کامیاب آپریشن، باچا خان ایئرپورٹ پر حملے کی دھمکی دینے والا خارجی راؤف خیبری ہلاک نومبر 27, 2026
    • آئی پی ایل 2027 کیلئے روہت شرما کو دوبارہ کپتان مقرر کردیا گیا نومبر 27, 2026
    نیوز کیٹیگریز
    • Uncategorized
    • انٹرٹینمنٹ
    • پاکستان
    • تازہ ترین
    • ٹیکنالوجی
    • دلچسپ وعجیب
    • دنیا
    • صحت
    • کاروبار
    • کھیل
    • مقبول ترین
    © 2026 تمام حقوق محفوظ ہیں
    • صفحۂ اول
    • ہمارے بارے میں
    • رابطہ کریں
    • پرائیویسی پالیسی

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.