Close Menu
وطن
    مقبول ترین

    سیٹلائٹ تصاویر سے ایران کی بہجت آباد زیرِ زمین تنصیب پر تیزی سے کام کی تصدیق

    نومبر 27, 2026

     سابق ایف بی آئی ایجنٹ نے نینسی گتھری کیس کی تفتیش کو انتہائی پیچیدہ قرار دیدیا

    نومبر 27, 2026

     شیاؤمی 18 پرو اور 18 پرو میکس میں ٹرپل کیمرہ اور طاقتور چپ سیٹ شامل

    نومبر 27, 2026

    پیٹرول سستا، ڈیزل کی قیمت برقرار رکھنے کا اعلان، نوٹیفکیشن جاری

    نومبر 27, 2026

     تھینکس گیونگ کی تعطیلات میں امریکی مسافروں کو طوفانوں، تاخیر اور مہنگے پٹرول کا سامنا

    نومبر 27, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram TikTok YouTube
    وطنوطن
    • تازہ ترین
    • پاکستان
    • انٹرٹینمنٹ
    • دنیا
    • کھیل
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    وطنوطن
    ticker
    • ترکیہ نے پاکستان اور سعودی عرب کے ساتھ مکہ دفاعی معاہدے کی توثیق مکمل کر دی
    • بھارت: دیورانی جیٹھانی کا جھگڑا، بھائیوں نے بیویاں قتل کر کے جنگل میں دفنا دیں
    • آریان خان سے محبت کی افواہوں پر لاریسا بونسی نے خاموشی توڑ دی
    • 3 دن کا ہنگامی سامان جمع کرنے کی اصل حقیقت سامنے آگئی
    • دسمبر میں حسینہ واجد نہیں صرف سردی آئے گی: بنگلادیشی وزیر
    • پاکستان کے رانا عرفان نے ورلڈ کپ آف اسنوکر کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا
    • لندن میں 10 سکینڈ میں 27 کروڑ روپے کی بڑی ڈکیتی کی واردات
    • وزن کم نہ ہوا، موٹا چیتا سوشل میڈیا اسٹار بن گیا
    • عالمی مارکیٹ میں سونا مہنگا، قیمت ایک سال کی کم ترین سطح سے بحال ہوگئی
    • موبائل بند ہونے کے باوجود واٹس ایپ میسج خود کیسے بھیجے گا؟ صارفین کے لیے حیران کن نیا فیچر متعارف
    • ٹرمپ کو دوسری بار شکست! عدالت نے بڑا حکم نامہ روک دیا
    • اداکارسلیم شیخ کی بیٹی سلینا شادی کے بندھن میں بندھ گئیں
    وطن

     تھینکس گیونگ کی تعطیلات میں امریکی مسافروں کو طوفانوں، تاخیر اور مہنگے پٹرول کا سامنا

    نومبر 27, 20263 Mins Read
    news-01
    شیئر
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    واشنگٹن: امریکا بھر میں تھینکس گیونگ کی سالانہ تعطیلات کے موقع پر فضائی اور زمینی سفر کا سلسلہ پورے زور و شور سے جاری ہے، تاہم ملک کی مختلف ریاستوں میں متوقع طوفانوں کے سلسلے، پروازوں میں تاخیر اور ریکارڈ مہنگے ایندھن کے باعث لاکھوں امریکی مسافروں کو شدید مشکلات اور غیر یقینی صورتحال کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

    امریکی نشریاتی ادارے ’نیوز نیشن‘ کی رپورٹ کے مطابق تھینکس گیونگ کے مصروف ترین سفری ایام کے دوران موسم کی خرابی، طوفانی بارشوں اور ایئرپورٹس پر گراؤنڈ ڈیلے کے خدشات نے مسافروں کی پریشانیوں میں اضافہ کر دیا ہے۔ رپورٹ میں واشنگٹن ڈی سی کے یونین اسٹیشن سمیت ملک کے مختلف بڑے ٹرانسپورٹ مراکز پر مسافروں کے غیر معمولی رش کی نشاندہی کرتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ خراب موسمی حالات کے باعث فلائٹ شیڈول متاثر ہونے اور سڑکوں پر ٹریفک کی روانی سست پڑنے کا اندیشہ ہے۔

    دوسری جانب امریکن آٹوموبائل ایسوسی ایشن (اے اے اے) کے اعداد و شمار کے حوالے سے رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ رواں برس گزشتہ سالوں کے مقابلے میں تھینکس گیونگ کی تعطیلات منانے کے لیے سڑک کے راستے سفر کرنے والے امریکی شہریوں کی مجموعی تعداد میں معمولی کمی متوقع ہے۔ ماہرین کے مطابق اس کمی کی ایک بڑی وجہ موسمی لحاظ سے پٹرول اور ایندھن کی ریکارڈ بلند قیمتیں ہیں، جس نے متوسط طبقے کے خاندانوں کو طویل مسافت کے زمینی سفر کے منصوبوں پر نظرثانی کرنے پر مجبور کیا ہے۔

    فضائی سفر کے حوالے سے رپورٹ میں اس بات پر بھی روشنی ڈالی گئی ہے کہ مسافر نہ صرف موسم کی خرابی بلکہ تکنیکی مسائل کے خدشات سے بھی دوچار ہیں۔ یاد رہے کہ رواں ماہ نومبر کے وسط میں نیوارک لبرٹی انٹرنیشنل ایئرپورٹ سمیت ملک بھر کے ہوائی اڈوں پر اس وقت شدید افراتفری پھیل گئی تھی جب ایئر ٹریفک کنٹرول کی کمیونیکیشن کیبلز کو اپ گریڈ کرنے کے دوران ہونے والی فنی خرابی کے باعث ملک گیر گراؤنڈ اسٹاپ اور ’نو ٹیک آف‘ آرڈر جاری کرنا پڑا تھا۔ اس تکنیکی تعطل کی وجہ سے ہزاروں پروازیں منسوخ یا تاخیر کا شکار ہوئی تھیں اور معمولات بحال ہونے میں کئی دن لگ گئے تھے، جس کے اثرات اور خدشات اب تھینکس گیونگ کے رش کے دوران بھی فضائی مسافروں کے ذہنوں پر سوار ہیں۔

    یادرہے کہ تھینکس گیونگ سفر (Thanksgiving Travel) سے مراد امریکہ (اور کینیڈا) میں ہر سال نومبر کے چوتھے جمعرات کو منائے جانے والے تہوار تھینکس گیونگ (Thanksgiving Day) کے موقع پر لاکھوں لوگوں کا اپنے گھروں، رشتہ داروں یا تعطیلات منانے کی جگہوں کی طرف سفر کرتے ہیں اور مل کررات اور دیگر کھانے اکٹھے کھاتے ہیں۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleصدر زرداری، چوہدری شجاعت حسین ملاقات، سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال
    Next Article پیٹرول سستا، ڈیزل کی قیمت برقرار رکھنے کا اعلان، نوٹیفکیشن جاری

    مزید خبریں

    سیٹلائٹ تصاویر سے ایران کی بہجت آباد زیرِ زمین تنصیب پر تیزی سے کام کی تصدیق

    نومبر 27, 2026

     سابق ایف بی آئی ایجنٹ نے نینسی گتھری کیس کی تفتیش کو انتہائی پیچیدہ قرار دیدیا

    نومبر 27, 2026

     شیاؤمی 18 پرو اور 18 پرو میکس میں ٹرپل کیمرہ اور طاقتور چپ سیٹ شامل

    نومبر 27, 2026
    تازہ ترین

    صدر زرداری، چوہدری شجاعت حسین ملاقات، سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

    نومبر 27, 2026

    صدر مملکت آصف علی زرداری 2 روزہ دورے پر لاہور پہنچ گئے

    نومبر 27, 2026

    پاکستان میں شیڈول ساؤتھ ایشین گیمز 2027 کی نئی تاریخوں کا اعلان

    نومبر 27, 2026

    2035 تک پاکستان کو 1 ہزار ارب ڈالر کی معیشت بنانا ہدف: احسن اقبال

    نومبر 27, 2026

    2006میں بنی وہ فلم جس کا جادو 2 دہائیوں بعد آج بھی برقرار ہے

    نومبر 27, 2026

    وطن ڈیجیٹل نیوز پر شائع یا نشر ہونے والا مواد ادارتی ٹیم کی کاوش ہے۔ اس مواد کو بغیر پیشگی اجازت کسی بھی صورت میں استعمال یا نقل کرنا درست نہیں۔ تمام حقوق محفوظ ہیں

    Facebook X (Twitter) Instagram YouTube TikTok
    حالیہ پوسٹس
    • سیٹلائٹ تصاویر سے ایران کی بہجت آباد زیرِ زمین تنصیب پر تیزی سے کام کی تصدیق نومبر 27, 2026
    •  سابق ایف بی آئی ایجنٹ نے نینسی گتھری کیس کی تفتیش کو انتہائی پیچیدہ قرار دیدیا نومبر 27, 2026
    •  شیاؤمی 18 پرو اور 18 پرو میکس میں ٹرپل کیمرہ اور طاقتور چپ سیٹ شامل نومبر 27, 2026
    • پیٹرول سستا، ڈیزل کی قیمت برقرار رکھنے کا اعلان، نوٹیفکیشن جاری نومبر 27, 2026
    •  تھینکس گیونگ کی تعطیلات میں امریکی مسافروں کو طوفانوں، تاخیر اور مہنگے پٹرول کا سامنا نومبر 27, 2026
    نیوز کیٹیگریز
    • تازہ ترین
    • پاکستان
    • انٹرٹینمنٹ
    • دنیا
    • کھیل
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    © 2026 تمام حقوق محفوظ ہیں
    • صفحۂ اول
    • ہمارے بارے میں
    • رابطہ کریں
    • پرائیویسی پالیسی

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.