Close Menu
وطن
    مقبول ترین

    بس میں بزرگ شخص کیساتھ ویڈیو وائرل، بھارتی اداکارہ وضاحت دینے پر مجبور

    نومبر 23, 2026

    عبدالصمد نے بھارت سے جیت کا کریڈٹ کسے دیا؟

    نومبر 23, 2026

    علی رضا نے کس کے پلان پر عمل کرکے کامیابی حاصل کی؟

    نومبر 23, 2026

    جاپان میں شدید برفباری نے نظام زندگی مفلوج کردیا، شاہراہیں بند اور ٹرین سروس معطل

    نومبر 23, 2026

    احمد پور شرقیہ، پتھروں سے بھرا ٹرک سڑک کنارے کھڑے لوڈر ڈالہ سے ٹکرا کر الٹ گیا، 7 افراد جاں بحق

    نومبر 23, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram TikTok YouTube
    وطنوطن
    • تازہ ترین
    • پاکستان
    • انٹرٹینمنٹ
    • دنیا
    • کھیل
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    وطن

    جاپان میں شدید برفباری نے نظام زندگی مفلوج کردیا، شاہراہیں بند اور ٹرین سروس معطل

    نومبر 23, 20263 Mins Read
    شیئر
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    جاپان (Japan)میں موسم سرما کے غیر معمولی طاقتور طوفان اور شدید برفباری نے نظام مواصلات درہم برہم کردیا جس کے باعث ریلوے سروس معطل، شاہراہیں بند اور تقریباً 1400 افراد مختلف علاقوں میں محصور ہوگئے۔
    غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق جاپان کے شمالی اور مشرقی علاقوں میں شدید برفباری کے باعث ٹرینوں کی آمدورفت متاثر ہوئی، جبکہ سڑکوں پر برف جمع ہونے اور درخت گرنے سے کئی اہم راستے بند ہوگئے۔

    یہ صورتحال تین روزہ تعطیلات کے آخری روز پیدا ہوئی، جب شہری اپنے اہل خانہ کے ساتھ وقت گزارنے اور سیاحتی مقامات کی سیر کے بعد گھروں کو واپس لوٹ رہے تھے۔

    فوکوشیما صوبہ شدید متاثرہ علاقوں میں شامل ہے، جہاں بھاری اور گیلی برف کے باعث درخت گرنے سے بجلی کی فراہمی بھی معطل ہوگئی۔ کِتاشیوبارا گاؤں میں تقریباً 1400 مقامی افراد اور سیاح سڑکیں بند ہونے کے باعث عارضی طور پر محصور ہوگئے۔

    متاثرہ علاقوں میں ہوٹلوں اور رہائشی مقامات تک رسائی بھی منقطع ہوگئی تھی، تاہم 22 نومبر کو سڑکوں سے برف اور گرے ہوئے درخت ہٹانے کے بعد بیشتر راستے کھول دیے گئے۔

    انوواشیرو کے علاقے میں 21 نومبر کی دوپہر تک 53 سینٹی میٹر برف ریکارڈ کی گئی، جو رواں موسم خزاں میں جاپان کے مرکزی جزیرے پر ابتدائی موسم سرما کی غیر معمولی برفباری میں شمار ہوتی ہے۔

    مزیدپڑھیں:احمد پور شرقیہ، پتھروں سے بھرا ٹرک سڑک کنارے کھڑے لوڈر ڈالہ سے ٹکرا کر الٹ گیا، 7 افراد جاں بحق

    شدید برفباری کے باعث بنیتسو ویسٹ لائن سمیت متعدد ریلوے روٹس متاثر ہوئے۔ 20 نومبر کی رات آئزواواکاماتسو سے نوزاوا جانے والی دو بوگیوں پر مشتمل ٹرین کِتاکاتا اور یاماتو اسٹیشنوں کے درمیان پٹڑی پر گرے درخت سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں اگلی بوگی کا پہیہ پٹڑی سے اتر گیا۔

    خوش قسمتی سے ٹرین میں کوئی مسافر سوار نہیں تھا اور ڈرائیور بھی محفوظ رہا۔ متاثرہ ریلوے سیکشن پر سروس 23 نومبر کی صبح بحال کردی گئی، تاہم دیگر روٹس پر بھی ٹرینوں کی منسوخی اور تاخیر جاری رہی۔

    دوسری جانب ہوکائیڈو میں بھی برفباری اور پھسلن کے باعث شاہراہوں پر متعدد گاڑیاں حادثات کا شکار ہوئیں۔ ڈوٹو ایکسپریس وے پر تقریباً 30 گاڑیاں چار گھنٹے تک پھنسی رہیں، جبکہ بعض علاقوں میں 15 سینٹی میٹر برف ریکارڈ کی گئی۔

    موسمیاتی اداروں نے مزید برفباری، تیز ہواؤں، کم حد نگاہ اور سڑکوں پر پھسلن کے خدشات ظاہر کرتے ہوئے شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز اور موسم سرما کے ٹائروں کے استعمال کی ہدایت کی ہے۔

    حکام کے مطابق 23 نومبر کو موسم میں بہتری کی توقع ہے، تاہم پہاڑی اور اندرونی علاقوں میں درجہ حرارت کم رہنے کے باعث برف پگھلنے کے بعد دوبارہ جمنے کا خطرہ برقرار ہے، جس سے ٹریفک اور سفری سرگرمیاں مزید متاثر ہوسکتی ہیں۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email

    مزید خبریں

    بس میں بزرگ شخص کیساتھ ویڈیو وائرل، بھارتی اداکارہ وضاحت دینے پر مجبور

    نومبر 23, 2026

    عبدالصمد نے بھارت سے جیت کا کریڈٹ کسے دیا؟

    نومبر 23, 2026

    علی رضا نے کس کے پلان پر عمل کرکے کامیابی حاصل کی؟

    نومبر 23, 2026
    تازہ ترین

    دبئی رن 2026، 3 لاکھ 10 ہزار سے زائد افراد کی ریکارڈ شرکت

    نومبر 22, 2026

    تاریخ رقم، پاکستانی خلا نورد چینی خلائی اسٹیشن کا پہلا غیر ملکی مہمان ہوگا

    نومبر 22, 2026

    ایک سال کے دوران سرکاری قرضں میں 6 ہزار 200 ارب روپے اضافہ

    نومبر 22, 2026

    2027کے شروع میں نئے صوبوں کا معاملہ حل ہوجائے گا: خواجہ آصف

    نومبر 22, 2026

    Subscribe to News

    Get the latest sports news from NewsSite about world, sports and politics.

    وطن ڈیجیٹل نیوز پر شائع یا نشر ہونے والا مواد ادارتی ٹیم کی کاوش ہے۔ اس مواد کو بغیر پیشگی اجازت کسی بھی صورت میں استعمال یا نقل کرنا درست نہیں۔ تمام حقوق محفوظ ہیں

    Facebook X (Twitter) Instagram YouTube TikTok
    حالیہ پوسٹس
    • بس میں بزرگ شخص کیساتھ ویڈیو وائرل، بھارتی اداکارہ وضاحت دینے پر مجبور نومبر 23, 2026
    • عبدالصمد نے بھارت سے جیت کا کریڈٹ کسے دیا؟ نومبر 23, 2026
    • علی رضا نے کس کے پلان پر عمل کرکے کامیابی حاصل کی؟ نومبر 23, 2026
    • جاپان میں شدید برفباری نے نظام زندگی مفلوج کردیا، شاہراہیں بند اور ٹرین سروس معطل نومبر 23, 2026
    • احمد پور شرقیہ، پتھروں سے بھرا ٹرک سڑک کنارے کھڑے لوڈر ڈالہ سے ٹکرا کر الٹ گیا، 7 افراد جاں بحق نومبر 23, 2026
    نیوز کیٹیگریز
    • کوئی زمرے موجود نہیں ہیں
    © 2026 تمام حقوق محفوظ ہیں
    • صفحۂ اول
    • ہمارے بارے میں
    • رابطہ کریں
    • پرائیویسی پالیسی

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.