Close Menu
وطن
    مقبول ترین

    پندرہ ہزار میٹرک ٹن درآمد کے بعد ایل پی جی کی قیمت میں نمایاں کمی

    نومبر 28, 2026

    پنجابی زبان کے فروغ کے لیے سانجھ کے نام سے سرکاری نیوز چینل شروع ہوگا

    نومبر 28, 2026

    تجربہ کار آف اسپنر نیتھن لائن پندرہ برس میں پہلی مرتبہ ٹیسٹ اسکواڈ سے باہر

    نومبر 28, 2026

    پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے زیر سمندر کیبل کی مکمل بحالی کی تصدیق

    نومبر 28, 2026

    بڑوں نے ماضی میں غلطیاں کیں اور سیکھا، اب سازش نہیں کرتے: بلاول

    نومبر 28, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram TikTok YouTube
    وطنوطن
    • تازہ ترین
    • پاکستان
    • انٹرٹینمنٹ
    • دنیا
    • کھیل
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    وطنوطن
    ticker
    • ترکیہ نے پاکستان اور سعودی عرب کے ساتھ مکہ دفاعی معاہدے کی توثیق مکمل کر دی
    • بھارت: دیورانی جیٹھانی کا جھگڑا، بھائیوں نے بیویاں قتل کر کے جنگل میں دفنا دیں
    • آریان خان سے محبت کی افواہوں پر لاریسا بونسی نے خاموشی توڑ دی
    • 3 دن کا ہنگامی سامان جمع کرنے کی اصل حقیقت سامنے آگئی
    • دسمبر میں حسینہ واجد نہیں صرف سردی آئے گی: بنگلادیشی وزیر
    • پاکستان کے رانا عرفان نے ورلڈ کپ آف اسنوکر کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا
    • لندن میں 10 سکینڈ میں 27 کروڑ روپے کی بڑی ڈکیتی کی واردات
    • وزن کم نہ ہوا، موٹا چیتا سوشل میڈیا اسٹار بن گیا
    • عالمی مارکیٹ میں سونا مہنگا، قیمت ایک سال کی کم ترین سطح سے بحال ہوگئی
    • موبائل بند ہونے کے باوجود واٹس ایپ میسج خود کیسے بھیجے گا؟ صارفین کے لیے حیران کن نیا فیچر متعارف
    • ٹرمپ کو دوسری بار شکست! عدالت نے بڑا حکم نامہ روک دیا
    • اداکارسلیم شیخ کی بیٹی سلینا شادی کے بندھن میں بندھ گئیں
    وطن

    دھرمیندر کو اداکارہ تنوجا نے کیوں تھپڑ مارا تھا ؟

    نومبر 27, 20263 Mins Read
    شیئر
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    بولی ووڈ کے لیجنڈری اداکار دھرمیندر(Dharmendra) اور اداکارہ تنوجا کی دوستی کے چرچے تو بہت رہے، لیکن ایک وقت ایسا بھی آیا جب تنوجا نے دھرمیندر کو تھپڑ مار دیا اور انہیں بے شرم کہہ کر ڈانٹ بھی پلائی۔ اس واقعے کی وجہ دھرمیندر کی جانب سے تنوجا کے ساتھ کی جانے والی چھیڑ چھاڑ بتائی جاتی ہے۔

    دھرمیندر کی زندگی سے جڑے کئی واقعات آج بھی مداحوں کی دلچسپی کا مرکز ہیں۔ ان کی اداکاری کے علاوہ ساتھی فنکاروں کے ساتھ ان کے تعلقات اور فلمی سیٹ پر پیش آنے والے واقعات بھی اکثر خبروں میں جگہ بناتے رہے ہیں۔ ایسا ہی ایک دلچسپ واقعہ اداکارہ تنوجا کے ساتھ پیش آیا تھا۔ جس نے اس وقت فلم نگری میں خوب ہلچل مچا دی تھی۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق دھرمیندر اور کاجول کی والدہ تنوجا کے درمیان بہت اچھی دوستی تھی، تاہم دونوں کی طبیعت میں خاصا فرق تھا۔ ایک طرف دھرمیندر اپنے خوش مزاج اور شوخ انداز کے لیے جانے جاتے تھے، تو دوسری جانب تنوجا نہایت سنجیدہ اور اصول پسند خاتون تھیں۔

    مزاج کے اسی فرق کی وجہ سے ایک فلم کی شوٹنگ کے دوران دونوں کے درمیان ایک ایسا واقعہ پیش آیا جو برسوں تک موضوعِ بحث بنا رہا۔

    یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب دھرمیندر اور تنوجا فلم ’چاند اور سورج‘ میں ایک ساتھ کام کر رہے تھے۔ فلم کی شوٹنگ کے دوران دھرمیندر کی پہلی اہلیہ پرکاش کور بھی اپنے بچوں کے ہمراہ سیٹ پر آئی تھیں۔ اس موقع پر تنوجا نے پرکاش کور اور ان کے بچوں کے ساتھ بھی وقت گزارا۔

    مزیدپڑھیں:آڈیو لیک کیس، سابق وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری منسوخ

    رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا کہ دھرمیندر نے شوٹنگ کے دوران تنوجا کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرنے کی کوشش کی، جس پر اداکارہ شدید ناراض ہوگئیں۔ انہوں نے سب کے سامنے دھرمیندر کو تھپڑ مار دیا اور غصے میں انہیں بے شرم کہتے ہوئے یاد دلایا کہ وہ ان کی اہلیہ کو بھی جانتی ہیں، اس کے باوجود وہ ان کے ساتھ ایسی حرکت کر رہے ہیں۔

    اس اچانک ردعمل پر دھرمیندر خاصے شرمندہ ہوئے اور فوراً تنوجا سے معافی مانگتے ہوئے درخواست کی کہ وہ انہیں اپنا بھائی بنا لیں۔

    اگرچہ ابتدا میں تنوجا نے اس بات سے انکار کیا، لیکن دھرمیندر کے اصرار پر بالآخر انہوں نے دھرمیندر کو راکھی باندھ کر اپنا بھائی بنا لیا۔

    یوں ایک تلخ واقعے کا اختتام ایک خوبصورت اور مضبوط رشتے پر ہوا اور بعد ازاں دونوں خاندانوں کے درمیان خوشگوار تعلقات قائم رہے، یہاں تک کہ تنوجا کی بیٹی کاجول اور دھرمیندر کے بیٹے بوبی دیول نے بھی فلموں میں ایک ساتھ کام کیا۔

    بعد ازاں دونوں کے درمیان تعلقات خوشگوار ہوگئے اور تنوجا نے انہیں راکھی باندھ کر بھائی بنا لیا۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Previous Articleآڈیو لیک کیس، سابق وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری منسوخ
    Next Article خیبر میں سرچ آپریشن، دہشتگردوں سے فائرنگ کا تبادلہ، 6 پولیس اہلکار زخمی

    مزید خبریں

    پندرہ ہزار میٹرک ٹن درآمد کے بعد ایل پی جی کی قیمت میں نمایاں کمی

    نومبر 28, 2026

    پنجابی زبان کے فروغ کے لیے سانجھ کے نام سے سرکاری نیوز چینل شروع ہوگا

    نومبر 28, 2026

    تجربہ کار آف اسپنر نیتھن لائن پندرہ برس میں پہلی مرتبہ ٹیسٹ اسکواڈ سے باہر

    نومبر 28, 2026
    تازہ ترین

    ملک بھر میں بیس کلو آٹے کا تھیلا اڑتیس سو روپے تک پہنچ گیا

    نومبر 28, 2026

    آسٹریلوی ریسلر برونسن ریڈ طبی مسائل کے باعث اڑتیس سال کی عمر چل بسے

    نومبر 28, 2026

    مقامی صرافہ بازار میں فی تولہ سونا تیئس سو روپے سستا ہوگیا

    نومبر 28, 2026

    وزیراعظم اور چیف آف ڈیفنس فورسز کی پاکستانی خلا باز محمد ذیشان علی سے براہِ راست گفتگو

    نومبر 28, 2026

    وزیراعظم کی لاہور میں صدر مملکت سے اہم ملاقات متوقع

    نومبر 28, 2026

    وطن ڈیجیٹل نیوز پر شائع یا نشر ہونے والا مواد ادارتی ٹیم کی کاوش ہے۔ اس مواد کو بغیر پیشگی اجازت کسی بھی صورت میں استعمال یا نقل کرنا درست نہیں۔ تمام حقوق محفوظ ہیں

    Facebook X (Twitter) Instagram YouTube TikTok
    حالیہ پوسٹس
    • پندرہ ہزار میٹرک ٹن درآمد کے بعد ایل پی جی کی قیمت میں نمایاں کمی نومبر 28, 2026
    • پنجابی زبان کے فروغ کے لیے سانجھ کے نام سے سرکاری نیوز چینل شروع ہوگا نومبر 28, 2026
    • تجربہ کار آف اسپنر نیتھن لائن پندرہ برس میں پہلی مرتبہ ٹیسٹ اسکواڈ سے باہر نومبر 28, 2026
    • پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے زیر سمندر کیبل کی مکمل بحالی کی تصدیق نومبر 28, 2026
    • بڑوں نے ماضی میں غلطیاں کیں اور سیکھا، اب سازش نہیں کرتے: بلاول نومبر 28, 2026
    نیوز کیٹیگریز
    • تازہ ترین
    • پاکستان
    • انٹرٹینمنٹ
    • دنیا
    • کھیل
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    © 2026 تمام حقوق محفوظ ہیں
    • صفحۂ اول
    • ہمارے بارے میں
    • رابطہ کریں
    • پرائیویسی پالیسی

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.