Close Menu
وطن
    مقبول ترین

    سرگودھا ہر قیمت پر پہنچیں گے، چاہے جان ہی کیوں نہ جائے، فضل الرحمان

    نومبر 26, 2026

    ریڈ زون بند، وفاقی آئینی عدالت میں کل کارروائی معطل

    نومبر 26, 2026

    پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید کمی کا اعلان

    نومبر 26, 2026

    بالوں کے تیزی سے جھڑنے کا باعث، حیرت انگیز وجوہات جانئیے؟

    نومبر 26, 2026

    ایف بی آر، انکم ٹیکس اپیلز کیلئے فیس لیس نظام متعارف کرانے کا فیصلہ

    نومبر 26, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram TikTok YouTube
    وطنوطن
    • تازہ ترین
    • پاکستان
    • انٹرٹینمنٹ
    • دنیا
    • کھیل
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    وطن

    ایف بی آر، انکم ٹیکس اپیلز کیلئے فیس لیس نظام متعارف کرانے کا فیصلہ

    نومبر 26, 20263 Mins Read
    شیئر
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے انکم ٹیکس اپیلوں کے لیے فیس لیس نظام متعارف کرانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

    ایف بی آر نے انکم ٹیکس رولز 2002 میں نئی ترامیم جاری کر دی ہیں، جس کے تحت اپیلز ونگ کے قیام اور فیس لیس اپیلز کے لیے نیا باب شامل کر دیا گیا ہے اور انکم ٹیکس اپیلوں کی سماعت اب ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے ہوگی۔

    اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ انکم ٹیکس اپیلیں ایف بی آر کے ای پورٹل کے ذریعے دائر کی جائیں گی، اپیلوں کی تقسیم خودکار، رینڈم اور متحرک نظام کے تحت ہوگی اور اپیل سننے والے کمشنر اپیلز کی شناخت خفیہ رکھی جائے گی۔

    اپیل کے دوران کمشنر اپیلز کا چہرہ دکھائی نہیں دے گا اور آواز بھی تبدیل کی جائے گی، اسی طرح اپیل کنندگان اور متعلقہ حکام کی ذاتی پیشی پر پابندی ہوگی، اپیلوں کے تمام نوٹسز، جوابات، دلائل اور شواہد الیکٹرونک طریقے سے جمع ہوں گے۔

    ایف بی آر کے نئے نظام کے تحت اپیل کنندگان کو تحریری دلائل کی بنیاد پر فیصلہ کرانے کا اختیار بھی حاصل ہوگا، انٹرنیٹ تک رسائی نہ رکھنے والے افراد قریبی فیلڈ آپریشنز ونگ میں سماعت میں شریک ہو سکیں گے۔

    آڈٹ، اسیسمنٹ یا متنازع حکم جاری کرنے والا افسر اپیل کا فیصلہ نہیں کر سکے گا، اپیلز ونگ ایف بی آر کے ممبر لیگل ان لینڈ ریونیو کے انتظامی کنٹرول میں کام کرے گا، سینٹر کا کوئی افسر کمشنر اپیلز کو اپیل کے فیصلے سے متعلق ہدایات نہیں دے سکے گا۔

    اپیلوں کے فیصلے ڈیجیٹل شناختی نمبر (DIN) کے ساتھ جاری ہوں گے، ای پورٹل کی تکنیکی خرابی سے اپیل دائر کرنے میں تاخیر کو معقول وجہ تصور کیا جائے گا۔

    سماعت شروع ہونے کے بعد اپیل کی منتقلی کے لیے تحریری وجوہ ریکارڈ کرنا لازمی ہوگا، اپیل کی منتقلی پر درخواست دینے کی صورت میں اپیل کنندہ کو ازسرنو سماعت کا حق حاصل ہوگا، نئے نظام کا اطلاق ایف بی آر کی جانب سے سرکاری گزٹ میں مقرر کردہ تاریخ سے ہوگا۔

    مزید پڑھیں:بڑا ریلیف، اکتوبر تا دسمبر فیول ایڈجسٹمنٹ 83 پیسے فی یونٹ محدود رکھنے کا منصوبہ

    اسی طرح مختلف نوعیت کی اپیلوں کے لیے نفاذ کی الگ الگ تاریخیں مقرر کی جا سکیں گی، پہلے سے زیر التوا اپیلیں متعلقہ کمشنر اپیلز ہی نمٹائیں گے، تاہم بورڈ انہیں سینٹر منتقل کر سکے گا، متاثرہ ٹیکس دہندگان کا اپیلیٹ ٹربیونل میں براہ راست اپیل دائر کرنے کا اختیار برقرار رہے گا۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email

    مزید خبریں

    سرگودھا ہر قیمت پر پہنچیں گے، چاہے جان ہی کیوں نہ جائے، فضل الرحمان

    نومبر 26, 2026

    ریڈ زون بند، وفاقی آئینی عدالت میں کل کارروائی معطل

    نومبر 26, 2026

    پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید کمی کا اعلان

    نومبر 26, 2026
    تازہ ترین

    اکتوبرتا دسمبر فیول ایڈجسٹمنٹ اضافہ 83 پیسےفی یونٹ رکھنے کی تجویز

    نومبر 26, 2026

    پاکستان کے رانا عرفان نے اسنوکر ورلڈ کپ جیت لیا

    نومبر 26, 2026

    ٹوبہ ٹیک سنگھ، المناک حادثہ، ایک ہی خاندان کے 8 افراد جاں بحق

    نومبر 26, 2026

    وزیراعظم کی چین کو مبارکباد، پاکستانی خلا باز کے تاریخی خلائی مشن پر اظہارِ تشکر

    نومبر 26, 2026

    ایلون مسک کا ہر امریکی بچے کو اسپیس ایکس کے 2 شیئرز دینے کا اعلان

    نومبر 26, 2026

    Subscribe to News

    Get the latest sports news from NewsSite about world, sports and politics.

    وطن ڈیجیٹل نیوز پر شائع یا نشر ہونے والا مواد ادارتی ٹیم کی کاوش ہے۔ اس مواد کو بغیر پیشگی اجازت کسی بھی صورت میں استعمال یا نقل کرنا درست نہیں۔ تمام حقوق محفوظ ہیں

    Facebook X (Twitter) Instagram YouTube TikTok
    حالیہ پوسٹس
    • سرگودھا ہر قیمت پر پہنچیں گے، چاہے جان ہی کیوں نہ جائے، فضل الرحمان نومبر 26, 2026
    • ریڈ زون بند، وفاقی آئینی عدالت میں کل کارروائی معطل نومبر 26, 2026
    • پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید کمی کا اعلان نومبر 26, 2026
    • بالوں کے تیزی سے جھڑنے کا باعث، حیرت انگیز وجوہات جانئیے؟ نومبر 26, 2026
    • ایف بی آر، انکم ٹیکس اپیلز کیلئے فیس لیس نظام متعارف کرانے کا فیصلہ نومبر 26, 2026
    نیوز کیٹیگریز
    • Uncategorized
    • انٹرٹینمنٹ
    • پاکستان
    • تازہ ترین
    • ٹیکنالوجی
    • دلچسپ وعجیب
    • دنیا
    • صحت
    • کاروبار
    • کھیل
    • مقبول ترین
    © 2026 تمام حقوق محفوظ ہیں
    • صفحۂ اول
    • ہمارے بارے میں
    • رابطہ کریں
    • پرائیویسی پالیسی

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.