لازمی سروسز کے تمام ادارے معمول کے مطابق کام کریں گے، انتظامیہ نے نوٹیفکیشن جاری کر دیئے۔
غیر ملکی وفود کی آمد اور سہ فریقی دفاعی اجلاس کے پیشِ نظر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور راولپنڈی میں کل 27 نومبر کو مقامی تعطیل کا اعلان کر دیا گیا۔
ضلعی انتظامیہ اسلام آباد کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق کل جمعہ کو مقامی تعطیل ہو گی تاہم لازمی سروسز کے تمام ادارے معمول کے مطابق کام کریں گے۔
مزید پڑھیں:صوبوں کے معاملے پر پیپلز پارٹی پنجاب اور سندھ پر مختلف رائے نہیں رکھتی، بلاول
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ایم سی آئی، سی ڈی اے، اسلام آباد ضلعی انتظامیہ، پولیس ، آئیسکو، سوئی ناردرن گیس کے دفاتر اور اسپتال معمول کے مطابق کھلے رہیں گے۔

