Close Menu
وطن
    مقبول ترین

    نئی آئی سی سی پلیئرز رینکنگ میں ابرار احمد کی وائٹ بال فارمیٹس میں تیسری پوزیشن برقرار

    نومبر 25, 2026

    بس میں بزرگ شخص کیساتھ ویڈیو وائرل، بھارتی اداکارہ وضاحت دینے پر مجبور

    نومبر 23, 2026

    عبدالصمد نے بھارت سے جیت کا کریڈٹ کسے دیا؟

    نومبر 23, 2026

    علی رضا نے کس کے پلان پر عمل کرکے کامیابی حاصل کی؟

    نومبر 23, 2026

    جاپان میں شدید برفباری نے نظام زندگی مفلوج کردیا، شاہراہیں بند اور ٹرین سروس معطل

    نومبر 23, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram TikTok YouTube
    وطنوطن
    • تازہ ترین
    • پاکستان
    • انٹرٹینمنٹ
    • دنیا
    • کھیل
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    وطن

    نئی آئی سی سی پلیئرز رینکنگ میں ابرار احمد کی وائٹ بال فارمیٹس میں تیسری پوزیشن برقرار

    نومبر 25, 20262 Mins Read
    آئی سی سی 2
    شیئر
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل فارمیٹس کی تازہ ترین پلیئرز رینکنگ جاری کر دی ہے، جس کے تحت ٹیسٹ بیٹنگ میں قومی کپتان بابر اعظم اور سعود شکیل دو، دو درجے تنزلی کا شکار ہو گئے ہیں جبکہ ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی بولنگ میں اسپنر ابرار احمد نے تیسری پوزیشن حاصل کر لی ہے۔

    آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ نئی ٹیسٹ بیٹنگ رینکنگ میں انگلینڈ کے ہیری بروک بدستور پہلے اور جو روٹ دوسرے نمبر پر براجمان ہیں، جبکہ جنوبی افریقی کپتان ٹیمبا باووما ایک درجے ترقی پا کر تیسرے نمبر پر آ گئے ہیں۔ پاکستانی بیٹرز میں کپتان بابر اعظم دو درجے تنزلی کے بعد 18 ویں جبکہ سعود شکیل بھی دو درجے نیچے آ کر 12 ویں پوزیشن پر چلے گئے ہیں۔ دوسری جانب ٹیسٹ بولرز کی فہرست میں آسٹریلیا کے مچل اسٹارک کا پہلا نمبر برقرار ہے اور جنوبی افریقا کے فاسٹ بولر کگیسو ربادا دو درجے ترقی کے ساتھ چھٹے نمبر پر آ گئے ہیں۔

    ون ڈے رینکنگ کے مطابق بیٹنگ میں بھارتی کپتان شبھمن گل پہلے نمبر پر موجود ہیں، انگلینڈ کے بین ڈکٹ نے تین درجے ترقی کرتے ہوئے چوتھی پوزیشن حاصل کر لی ہے جبکہ پاکستان کے بابر اعظم آٹھویں نمبر پر ہیں۔ ون ڈے بولرز کی کیٹیگری میں پاکستان کے ابرار احمد تیسرے اور شاہین شاہ آفریدی چوتھے نمبر پر نمایاں ہیں۔

    اسی طرح ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل رینکنگ میں بھارت کے ابھیشیک شرما پہلی، پاکستان کے صاحبزادہ فرحان دوسری اور بھارت کے ایشان کشن تیسری پوزیشن پر موجود ہیں، جبکہ ٹی ٹوئنٹی بولرز میں انگلینڈ کے عادل رشید ایک درجے ترقی کے بعد دوسرے اور پاکستان کے ابرار احمد تیسرے نمبر پر ہیں۔ واضح رہے کہ ٹیم رینکنگ کے اعتبار سے ٹیسٹ فارمیٹ میں جنوبی افریقا، ون ڈے میں بھارت اور ٹی ٹوئنٹی میں انگلینڈ بدستور عالمی نمبر ایک ٹیمیں ہیں۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email

    مزید خبریں

    بس میں بزرگ شخص کیساتھ ویڈیو وائرل، بھارتی اداکارہ وضاحت دینے پر مجبور

    نومبر 23, 2026

    عبدالصمد نے بھارت سے جیت کا کریڈٹ کسے دیا؟

    نومبر 23, 2026

    علی رضا نے کس کے پلان پر عمل کرکے کامیابی حاصل کی؟

    نومبر 23, 2026
    تازہ ترین

    احمد پور شرقیہ، پتھروں سے بھرا ٹرک سڑک کنارے کھڑے لوڈر ڈالہ سے ٹکرا کر الٹ گیا، 7 افراد جاں بحق

    نومبر 23, 2026

    دبئی رن 2026، 3 لاکھ 10 ہزار سے زائد افراد کی ریکارڈ شرکت

    نومبر 22, 2026

    تاریخ رقم، پاکستانی خلا نورد چینی خلائی اسٹیشن کا پہلا غیر ملکی مہمان ہوگا

    نومبر 22, 2026

    ایک سال کے دوران سرکاری قرضں میں 6 ہزار 200 ارب روپے اضافہ

    نومبر 22, 2026

    2027کے شروع میں نئے صوبوں کا معاملہ حل ہوجائے گا: خواجہ آصف

    نومبر 22, 2026

    Subscribe to News

    Get the latest sports news from NewsSite about world, sports and politics.

    وطن ڈیجیٹل نیوز پر شائع یا نشر ہونے والا مواد ادارتی ٹیم کی کاوش ہے۔ اس مواد کو بغیر پیشگی اجازت کسی بھی صورت میں استعمال یا نقل کرنا درست نہیں۔ تمام حقوق محفوظ ہیں

    Facebook X (Twitter) Instagram YouTube TikTok
    حالیہ پوسٹس
    • نئی آئی سی سی پلیئرز رینکنگ میں ابرار احمد کی وائٹ بال فارمیٹس میں تیسری پوزیشن برقرار نومبر 25, 2026
    • بس میں بزرگ شخص کیساتھ ویڈیو وائرل، بھارتی اداکارہ وضاحت دینے پر مجبور نومبر 23, 2026
    • عبدالصمد نے بھارت سے جیت کا کریڈٹ کسے دیا؟ نومبر 23, 2026
    • علی رضا نے کس کے پلان پر عمل کرکے کامیابی حاصل کی؟ نومبر 23, 2026
    • جاپان میں شدید برفباری نے نظام زندگی مفلوج کردیا، شاہراہیں بند اور ٹرین سروس معطل نومبر 23, 2026
    نیوز کیٹیگریز
    • Uncategorized
    • تازہ ترین
    • کھیل
    © 2026 تمام حقوق محفوظ ہیں
    • صفحۂ اول
    • ہمارے بارے میں
    • رابطہ کریں
    • پرائیویسی پالیسی

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.