Close Menu
وطن
    مقبول ترین

    عالمی و مقامی منڈیوں میں سونے کی بڑی گراوٹ کے بعد پھر ریکوری

    نومبر 26, 2026

    نورس اٹلانٹک کا بغیر اطلاع فضائی آپریشن معطل، PIA کے متبادل انتظامات

    نومبر 26, 2026

    عالمی درجہ حرارت بڑھنے پر یورپی موسمیاتی ادارے کے سنگین انکشافات

    نومبر 26, 2026

    نومبر 26, 2026

    ٹی شرٹس کے نچلے حصے پر سوراخ بننے کی اصل وجہ جانئیے ؟

    نومبر 26, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram TikTok YouTube
    وطنوطن
    • تازہ ترین
    • پاکستان
    • انٹرٹینمنٹ
    • دنیا
    • کھیل
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    وطن

    صوبوں پرریفرنڈم آئین کے آرٹیکل 239(4) کا متبادل نہیں، رضا ربانی

    نومبر 22, 20264 Mins Read
    شیئر
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    نئے صوبوں کے قیام کے لیے آئین میں طریقہ کار موجود ہے، اس لیے ریفرنڈم کی بات کرنا آئینی طریقہ کار سے ہٹنے کے مترادف ہے، سینئر رہنما پیپلز پارٹی

    پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور سینیٹ کے سابق چیئرمین رضا ربانی نے ریفرنڈم کے معاملے پر وزراء کے ایک مخصوص گروہ کے طرزِ عمل کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ریفرنڈم آئینِ پاکستان کے آرٹیکل 239(4) میں درج کسی صوبے کی علاقائی حدود میں تبدیلی کے طریقہ کار کا متبادل نہیں بن سکتا اور نہ ہی اس آئینی طریقہ کار کو غیر مؤثر کر سکتا ہے۔

    رضا ربانی کا یہ بیان ایسے وقت سامنے آیا ہے جب ملک میں نئے صوبوں کے قیام اور اس مقصد کے لیے ریفرنڈم کرانے کی تجویز پر سیاسی بحث شدت اختیار کر چکی ہے، اس بحث کا آغاز وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی جانب سے نئے صوبوں یا انتظامی یونٹس کے قیام کے معاملے پر عوامی رائے جاننے کے لیے ریفرنڈم کی تجویز سے ہوا۔ بعد ازاں وفاقی وزراء کی جانب سے بھی اس تجویز کی حمایت میں بیانات سامنے آئے۔

    پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے اس تجویز کی مخالفت کرتے ہوئے کہا تھا کہ نئے صوبوں کے قیام کے لیے آئین میں طریقہ کار موجود ہے، اس لیے ریفرنڈم کی بات کرنا آئینی طریقہ کار سے ہٹنے کے مترادف ہے۔

    رضا ربانی کی جانب سے بیان میں کہا گیا کہ ریفرنڈم کے نتائج اپنے حق میں آنے کی صورت میں انہیں عدالت میں لے جانے کا بیانیہ پارلیمان کی خودمختاری کو نقصان پہنچائے گا اور صوبائی اسمبلی کے آئینی اختیارات پر قدغن لگانے کے مترادف ہوگا۔

    سابق چیئرمین سینیٹ کا کہنا تھا کہ کوئی عدالت آئین میں ایسی تشریح شامل نہیں کر سکتی جو اس میں موجود نہ ہو اور نہ ہی آئین کو ازسرنو تحریر کر سکتی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ اگر کوئی عدالت ایسا کرتی ہے تو اس سے نہ صرف آئینی طریقہ کار اور صوبائی اسمبلی کے اس حق کو نقصان پہنچے گا جو اسے اپنی علاقائی حدود میں تبدیلی کے معاملے پر رائے دینے کے لیے آئین نے دیا ہے بلکہ پارلیمان کی خودمختاری بھی متاثر ہوگی۔

    رضا ربانی نے خبردار کیا کہ اس نوعیت کی عدالتی مداخلت آئینِ پاکستان 1973 کے بنیادی اصول میں تبدیلی کے مترادف ہوگی۔

    انہوں نے اپنے بیان کے اختتام پر سوال اٹھایا کہ کیا ہمارا نظام اس نوعیت کے آئینی انحراف کا متحمل ہو سکتا ہے؟

    یاد رہے کہ 19 نومبر کو اپنے ایک انٹرویو میں بلاول بھٹو نے ریفرنڈم کے بجائے انتخابی اصلاحات کے بعد چھ ماہ میں عام انتخابات کرانے کی تجویز بھی دی، ان کا کہنا تھا کہ اگر ریفرنڈم کرایا گیا تو سندھ میں امن و امان کی ضمانت کون دے گا؟

    اس سے قبل بھی رضا ربانی بھی نئے صوبوں کے معاملے پر پیپلز پارٹی کے مؤقف کی وضاحت کرتے ہوئے کہہ چکے ہیں کہ آئین کے آرٹیکل 239(4) کے تحت کسی صوبے کی حدود میں تبدیلی کے لیے متعلقہ صوبائی اسمبلی کے کل ارکان کی دو تہائی اکثریت سے منظوری لازمی ہے۔

    آرٹیکل 239(4) کیا کہتا ہے؟
    آئین میں ترمیم کا کوئی ایسا بل جس کے نتیجے میں کسی صوبے کی حدود تبدیل ہوتی ہوں، صدرِ مملکت کی منظوری کے لیے اس وقت تک پیش نہیں کیا جا سکتا جب تک متعلقہ صوبائی اسمبلی اسے اپنے کل ارکان کی کم از کم دو تہائی اکثریت سے منظور نہ کر دے۔

    مثال کے طور پر اگر سندھ کو تقسیم کرکے نیا صوبہ بنانا ہو تو اس مقصد کے لیے آئین میں ترمیم کرنا ہوگی۔ قومی اسمبلی اور سینیٹ میں آئینی ترمیم کے لیے دو تہائی اکثریت درکار ہوگی۔

    سندھ اسمبلی کے کل ارکان کی کم از کم دو تہائی اکثریت سے بھی اس ترمیم کی منظوری ضروری ہوگی، اس کے بعد ہی ترمیم صدرِ مملکت کی منظوری کے لیے پیش کی جا سکتی ہے۔

    مزید پڑھیں:آئی بی سی سی کا اسناد کی تصدیق آن لائن شروع کرنے کا فیصلہ

    یہی رضا ربانی کے بیان کا بنیادی نکتہ ہے، ریفرنڈم عوامی رائے جاننے کا ایک طریقہ ہے لیکن آرٹیکل 239(4) میں صوبے کی حدود تبدیل کرنے کے لیے صوبائی اسمبلی کی دو تہائی منظوری لازمی قرار دی گئی ہے، محض ریفرنڈم کے ذریعے اس آئینی شرط کو ختم نہیں کیا جا سکتا۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email

    مزید خبریں

    مولانا فضل الرحمٰن کی خاتون سے گلے ملنے کی وائرل ویڈیو اے آئی سے تبدیل کی گئی

    نومبر 26, 2026

    سکیورٹی فورسز کی بلوچستان میں کارروائیاں، 12 دہشتگرد ہلاک

    نومبر 26, 2026

    حج 2027 کے خواہشمند افراد کیلئے بڑی خوشخبری، بکنگ کی تاریخ میں توسیع

    نومبر 26, 2026
    تازہ ترین

    شان ٹیٹ لاہور قلندرز کے ہیڈ کوچ مقرر

    نومبر 26, 2026

    بیلا حدید متعدد بیماریوں میں مبتلا، مداحوں میں تشویش

    نومبر 26, 2026

    اسلام آباد میں یکم دسمبر سے کیش لین دین مکمل بند ،نوٹیفکیشن جاری

    نومبر 26, 2026

    مولانا فضل الرحمٰن کی خاتون سے گلے ملنے کی وائرل ویڈیو اے آئی سے تبدیل کی گئی

    نومبر 26, 2026

    انڈونیشیا میں شدید بارشیں، سونے کی غیر قانونی کان میں سیلابی پانی داخل ہونے سے 13 کان کن ہلاک

    نومبر 26, 2026

    Subscribe to News

    Get the latest sports news from NewsSite about world, sports and politics.

    وطن ڈیجیٹل نیوز پر شائع یا نشر ہونے والا مواد ادارتی ٹیم کی کاوش ہے۔ اس مواد کو بغیر پیشگی اجازت کسی بھی صورت میں استعمال یا نقل کرنا درست نہیں۔ تمام حقوق محفوظ ہیں

    Facebook X (Twitter) Instagram YouTube TikTok
    حالیہ پوسٹس
    • عالمی و مقامی منڈیوں میں سونے کی بڑی گراوٹ کے بعد پھر ریکوری نومبر 26, 2026
    • نورس اٹلانٹک کا بغیر اطلاع فضائی آپریشن معطل، PIA کے متبادل انتظامات نومبر 26, 2026
    • عالمی درجہ حرارت بڑھنے پر یورپی موسمیاتی ادارے کے سنگین انکشافات نومبر 26, 2026
    • (بلاعنوان) نومبر 26, 2026
    • ٹی شرٹس کے نچلے حصے پر سوراخ بننے کی اصل وجہ جانئیے ؟ نومبر 26, 2026
    نیوز کیٹیگریز
    • Uncategorized
    • انٹرٹینمنٹ
    • پاکستان
    • تازہ ترین
    • ٹیکنالوجی
    • دلچسپ وعجیب
    • دنیا
    • صحت
    • کاروبار
    • کھیل
    • مقبول ترین
    © 2026 تمام حقوق محفوظ ہیں
    • صفحۂ اول
    • ہمارے بارے میں
    • رابطہ کریں
    • پرائیویسی پالیسی

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.