ایشیا کپ رائزنگ اسٹار، پاکستانی بولرز کی شاندار کارکردگی، پاکستان نے بھارت کو 48 رنز سے شکست دے دی۔بھارت اے کی جانب سے پرنس یادیو، ہریشت رانا، سورینش اور وپراج نگم نے 2 ،2 وکٹیں حاصل کیں۔
قطر کے دارالحکومت دوحا میں کھیلے جانے والے ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز کے گروپ بی کے آٹھویں میچ میں پاکستان اے نے بھارت اے کو 48 رنز سے شکست دے دی۔
ہدف کے تعاقب میں بھارت کی جانب سے ویبھو سوریاونشی اور ابھیشک شرما میدان میں اترے، بھارت کی پہلی وکٹ 25 کے مجموعی اسکور پر گری، سوریا ونشی 11 رنز بنا کر محمد عمران کی گیند پر عبدالصمد کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔
بھارت کے مجموعی اسکور میں ایک رنز کا اضافہ ہوا تھا کہ اس کی دوسری وکٹ گر گئی، آئیوش بدونی علی رضا کی گیند پر بغیر کوئی رنز بنائے بولڈ ہو گئے۔
ابھیشک شرما نے شاندار بیٹنگ کی اور 42 گیندوں پر چھ چھکوں اور چھ چوکوں کی مدد سے 70 رنز بنائے، بھارت کا مجموعی اسکور جب 93 پر پہنچا تو ابھیشک شرما حسن نواز کی گیند پر عبدالصمد کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے۔ ابھیشک شرما نے پاکستان کے خلاف 31 گیندوں پر اپنی نصف سنچری مکمل کی۔
بھارت کی چوتھی وکٹ 102 کے مجموعی اسکور پر گری کمار 2 رنز بنا کر سفیان مقیم کا شکار بنے۔ بھارت کے اسکور میں مزید 13 رنز کا اضافہ ہوا تو حسن نواز نے رینکو سنگھ کو 6 رنز پر بولڈ کر دیا، اس طرح 115 مجموعی اسکور پر بھارت کی آدھی ٹیم پویلین لوٹ گئی۔
بھارت اے کا مجموعی اسکور 129 پر پہنچا تو اس کی چھٹی وکٹ گر گئی، سورینش تین رنز بنا کر حسن نواز کی گیند پر عبدالصمد کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔
تلک ورما اور شہباز احمد کے درمیان 112 رنز کی پارٹنر شپ ہوئی، بھارت کا مجموعی اسکور 241 پر پہنچا تو اس کی ساتویں وکٹ گری، شہباز احمد 56 رنز بنا کر علی رضا کی گیند پر حسن نواز کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے، اگلی ہی گیند پر علی رضا نے نئے آنے والے بھارتی کھلاڑی وپراچ نگم کو آؤٹ کردیا۔
بھارت کے مجموعی اسکور پر صرف تین رنز کا اضافہ ہوا تھا کہ بھارت کی نویں وکٹ گر گئی، ہریشت بغیر کوئی رنز بنائے محمد عمران کی گیند پر فرحان یوسف کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے۔
بھارت کی آخری وکٹ 265 کے اسکور پر گری، تلک ورما 100 رنز بنا کر احمد دھنیال کی گیند پر روحیل نذیر کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ اس طرح پاکستان نے یہ میچ 48 رنز سے جیت لیا۔
پاکستان کی جانب سے علی رضا اور حسن نواز نے تین تین، محمد عمران نے دوجبکہ سفیان مقیم اور احمد دھنیال نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
اس سے قبل پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، پاکستان کی جانب سے شامل حسین اور معاذ صداقت نے اننگز کا آغاز کیا، پاکستان کی پہلی وکٹ 66 رنز کے مجموعی اسکور پر گری، شامل حسین 33 رنز بنا کر بدونی کی گیند پر ہریشت رانا کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔
اسکور میں صرف ایک رنز کا اضافہ ہوا تھا کہ نئے آنے والے روحیل نذیر بغیر کوئی رنز بنائے ہریشت رانا کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہو کر پویلین لوٹ گئے۔
اس کے بعد معاذ صداقت اور حسن نواز کے درمیان 54 رنز کی شراکت قائم ہوئی، معاذ صداقت 121 کے مجموعی اسکور پر 59 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہوئے۔
پاکستان اے کا اسکور 186 پر پہنچا تو عبدالصمد 28 رنز بنا کر رن آؤٹ ہو گئے۔ پاکستان کی پانچویں وکٹ حسن نواز کی گری، انہوں نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 82 گیندوں پر 79 رنز بنائے، ان کی اننگز میں 5 چوکے اور 4 چھکے شامل تھے۔
پاکستان کا اسکور جب 264 پر پہنچا تو پاکستان کی چھٹی وکٹ محمد عمران کی گری، انہوں نے 23 رنز بنائے۔ سعد مسعود 9 رنز بنا کر وپراج نگم کی گیند پر وکٹ کیپر کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔
پاکستان کی آٹھویں وکٹ 304 کے مجموعی اسکور پر گری فرحان یوسف نے شاندار بیٹنگ کی اور 48 گیندوں پر دو چھکوں اور چار چوکوں کی مدد سے 56 رنز بنائے، انہیں پرنس یادیو نے آؤٹ کیا۔ پاکستان کی نویں وکٹ احمد دھنیال کی گری انہوں نے 8 رنز بنائے اور وہ ہریشت رانا کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔
پاکستان کی آخری وکٹ علی رضا کی گری انہوں نے 2 رنز بنائے اور پرنس یادیو کے ہاتھوں بولڈ ہوئے، سفیان مقیم 3 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔ پاکستان کی پوری ٹیم 49.2 اوور میں 313 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔
بھارت اے کی جانب سے پرنس یادیو، ہریشت رانا، سورینش اور وپراج نگم نے 2 ،2 وکٹیں حاصل کیں اور آیوش بدونی نے ایککھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
واضح رہے کہ ٹورنامنٹ میں پاکستان اے نے پہلے میچ میں 245 رنز بنائے تھے اور یو اے ای کو 184 رنز پر آؤٹ کرکے فتح حاصل کی تھی۔

