Close Menu
وطن
    مقبول ترین

    عالمی و مقامی منڈیوں میں سونے کی بڑی گراوٹ کے بعد پھر ریکوری

    نومبر 26, 2026

    نورس اٹلانٹک کا بغیر اطلاع فضائی آپریشن معطل، PIA کے متبادل انتظامات

    نومبر 26, 2026

    عالمی درجہ حرارت بڑھنے پر یورپی موسمیاتی ادارے کے سنگین انکشافات

    نومبر 26, 2026

    نومبر 26, 2026

    ٹی شرٹس کے نچلے حصے پر سوراخ بننے کی اصل وجہ جانئیے ؟

    نومبر 26, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram TikTok YouTube
    وطنوطن
    • تازہ ترین
    • پاکستان
    • انٹرٹینمنٹ
    • دنیا
    • کھیل
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    وطن

    چائنیز انقلاب، گنج پن کو ریورس کرنیوالا کنگھا تیار کرلیا

    نومبر 19, 20262 Mins Read
    COMB
    شیئر
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    چینی سائنسدانوں نے ایسا کنگھا تیار کرلیا جو گنج پن کو ریورس کرسکتا ہے

    چین میں سائنسدانوں نے ایک ایسی نئی قسم کا کنگھا تیار کیا ہے جو درحقیقت گنج پن کو ریورس کرنے اور بالوں کو برق رفتاری سے اگانے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔

    یہ دعویٰ ایک نئی طبی تحقیق میں سامنے آیا۔

    Beihang یونیورسٹی کی ایک تحقیق میں دعویٰ کیا گیا کہ ڈی ٹینگل نامی یہ الیکٹرونک کنگھا بالوں کی نشوونما بحال کرنے میں گنج پن کے روایتی ٹریٹمنٹس کے مقابلے میں بہت زیادہ مؤثر ہے۔

    ابھی یہ ڈیوائس تجرباتی مراحل میں ہے اور اس کی آزمائش فی الحال چوہوں پر ہی کی گئی ہے۔

    تحقیقی ٹیم کے مطابق ابتدائی نتائج سے عندیہ ملتا ہے کہ یہ الیکٹرونک کنگھا Androgenetic alopecia کے علاج میں مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔

    عام طور پر اس سے مرد زیادہ متاثر ہوتے ہیں جو کہ ایک موروثی اور ہارمونل مرض ہے جس کے نتیجے میں مردوں سر کے اوپر کے بال جھڑنے لگتے ہیں اور بتدریج گنج پن کا شکار ہو جاتے ہیں۔

    تحقیق کے مطابق یہ کنگھا اس عمل کو متحرک کرتا ہے جس سے بالوں کی نشوونما کی رفتار تیز ہو جاتی ہے۔

    یہ بنیادی طور پر الیکٹرو سٹیمولیشن سنکرونائزنگ طریقہ کار کے ذریعے بالوں کی جڑوں والے حصوں میں ایک برقی میدان تیار کرتا ہے۔

    محققین نے بتایا کہ اس سسٹم سے بالوں کی بحالی ایک ماہ کے اندر مکمل ہو جاتی ہے یا کم از کم چوہوں میں تو یہی نتیجہ سامنے آیا ہے۔

    عام طور پر بالوں کے اس عارضے کے لیے Minoxidil نامی دوا استعمال کی جاتی ہے جو کافی مؤثر ثابت ہوتی ہے، مگر بالوں کی بحالی میں ایک سال یا اس سے زائد عرصہ لگ سکتا ہے اور اس کے بعد بھی دوا کا استعمال مسلسل جاری رکھنا پڑتا ہے۔

    جیسا اوپر درج کیا جاچکا ہے کہ ابھی اس کی آزمائش چوہوں پر کی گئی تو انسانوں پر یہ کنگھا کس حد تک مؤثر ثابت ہوگا، یہ کہنا مشکل ہے۔

    مزید پڑھیں:روس مذاکرات کی آڑ، روس یوکرین کے انرجی انفرا اسٹرکچر کو نشانہ بنا رہا ہے: یورپی یونین

    محققین کے مطابق اس کی مزید آزمائش کے بعد ہی انسانوں پر کلینیکل ٹرائلز کا آغاز ہوسکے گا تاکہ اس کے محفوظ اور مؤثر ہونے کی تصدیق ہوسکے۔اس تحقیق کے نتائج جرنل نیچر کمیونیکیشنز میں شائع ہوئے۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email

    مزید خبریں

    نومبر 26, 2026

    گھر میں وائی فائی سے لے کر موبائل کی اسٹوریج تک، ٹیکنالوجی کے 9 مسائل چند منٹ میں کیسے حل کریں؟

    نومبر 26, 2026

    معروف کینیڈین کمپنی ون پاسورڈ ہیک، صارفین کا ڈیٹا چوری ہو گیا

    نومبر 26, 2026
    تازہ ترین

    شان ٹیٹ لاہور قلندرز کے ہیڈ کوچ مقرر

    نومبر 26, 2026

    بیلا حدید متعدد بیماریوں میں مبتلا، مداحوں میں تشویش

    نومبر 26, 2026

    اسلام آباد میں یکم دسمبر سے کیش لین دین مکمل بند ،نوٹیفکیشن جاری

    نومبر 26, 2026

    مولانا فضل الرحمٰن کی خاتون سے گلے ملنے کی وائرل ویڈیو اے آئی سے تبدیل کی گئی

    نومبر 26, 2026

    انڈونیشیا میں شدید بارشیں، سونے کی غیر قانونی کان میں سیلابی پانی داخل ہونے سے 13 کان کن ہلاک

    نومبر 26, 2026

    Subscribe to News

    Get the latest sports news from NewsSite about world, sports and politics.

    وطن ڈیجیٹل نیوز پر شائع یا نشر ہونے والا مواد ادارتی ٹیم کی کاوش ہے۔ اس مواد کو بغیر پیشگی اجازت کسی بھی صورت میں استعمال یا نقل کرنا درست نہیں۔ تمام حقوق محفوظ ہیں

    Facebook X (Twitter) Instagram YouTube TikTok
    حالیہ پوسٹس
    • عالمی و مقامی منڈیوں میں سونے کی بڑی گراوٹ کے بعد پھر ریکوری نومبر 26, 2026
    • نورس اٹلانٹک کا بغیر اطلاع فضائی آپریشن معطل، PIA کے متبادل انتظامات نومبر 26, 2026
    • عالمی درجہ حرارت بڑھنے پر یورپی موسمیاتی ادارے کے سنگین انکشافات نومبر 26, 2026
    • (بلاعنوان) نومبر 26, 2026
    • ٹی شرٹس کے نچلے حصے پر سوراخ بننے کی اصل وجہ جانئیے ؟ نومبر 26, 2026
    نیوز کیٹیگریز
    • Uncategorized
    • انٹرٹینمنٹ
    • پاکستان
    • تازہ ترین
    • ٹیکنالوجی
    • دلچسپ وعجیب
    • دنیا
    • صحت
    • کاروبار
    • کھیل
    • مقبول ترین
    © 2026 تمام حقوق محفوظ ہیں
    • صفحۂ اول
    • ہمارے بارے میں
    • رابطہ کریں
    • پرائیویسی پالیسی

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.