Close Menu
وطن
    مقبول ترین

    پاکستان سٹاک مارکیٹ میں مندی، انڈیکس 60 پوائنٹس گرگیا

    نومبر 26, 2026

    ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز، بھارت کو سیمی فائنل میں شکست، سری لنکا فائنل میں

    نومبر 26, 2026

    سرگودھا ہر قیمت پر پہنچیں گے، چاہے جان ہی کیوں نہ جائے، فضل الرحمان

    نومبر 26, 2026

    ریڈ زون بند، وفاقی آئینی عدالت میں کل کارروائی معطل

    نومبر 26, 2026

    پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید کمی کا اعلان

    نومبر 26, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram TikTok YouTube
    وطنوطن
    • تازہ ترین
    • پاکستان
    • انٹرٹینمنٹ
    • دنیا
    • کھیل
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    وطن

    سرگودھا ہر قیمت پر پہنچیں گے، چاہے جان ہی کیوں نہ جائے، فضل الرحمان

    نومبر 26, 20263 Mins Read
    fazal
    شیئر
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ انتظامیہ نے جان بوجھ کر ان کا راستہ روکنے کے لیے رکاوٹیں کھڑی کی ہیں، ہم پُرامن اور منظم انداز میں آگے بڑھ رہے ہیں اور ہر قیمت پر اپنی منزل سرگودھا تک پہنچیں گے، چاہے اس کے لیے جان ہی کیوں نہ دینی پڑے۔

    مولانا فضل الرحمان لاہور سے قافلے کی صورت میں سرگودھا کی جانب رواں دواں ہیں جہاں انہوں نے مختلف مقامات پر کارکنان سے خطاب کیا۔ ان کی جماعت آج سرگودھا میں جلسہ کر رہی ہے جس سے وہ خطاب کریں گے۔

    ڈپٹی کمشنر سرگودھا نے مولانا فضل الرحمان اور مولانا امجد خان سمیت جمعیت علمائے اسلام کے 9 رہنماؤں کے ضلع میں داخلے پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔ ڈی سی کے مطابق جے یو آئی (ف) کے رہنما 30 روز تک سرگودھا میں داخل نہیں ہو سکیں گے اور پابندی کی خلاف ورزی کرنے پر سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

    سرگودھا جاتے ہوئے ملتان روڈ پر ٹھوکر نیاز بیگ کے قریب کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ہم کوئی جرم کرنے یا ہنگامہ آرائی کے لیے نہیں نکلے بلکہ اپنے آئینی اور جمہوری حق کا استعمال کر رہے ہیں، انتظامیہ ہمارے راستے میں کھڑی رکاوٹیں فوری طور پر ہٹائے۔

    انہوں نے کہا کہ کوہستان سے چترال، چمن سے مکران اور کراچی تک کارکنوں کی استقامت کے باعث ملک بند ہو چکا ہے، وہ تھک جائیں گے لیکن ہم نہیں تھکیں گے۔ ہم نے اپنی پوری تاریخ پُرامن جدوجہد کیساتھ رقم کی ہے اور انسانی جان کی قدر و تحفظ کو بخوبی سمجھتے ہیں۔

    جے یو آئی (ف) کے سربراہ نے کارکنوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ہم اپنا خون دینے کیلیے تیار ہیں، کارکن ڈٹے رہیں، انتظامیہ کو ہمارا راستہ کھولنا پڑے گا۔

    انہوں نے کہا کہ ایک طرف جبر اور دوسری طرف ہمارے صبر کی انتہا ہے، یہ صبر کا مقابلہ ہے اور ان شاء اللہ صبر ہی جیتے گا۔ اللہ تعالیٰ صبر کرنے والوں کے ساتھ ہے، ہم اپنا حق حاصل کرکے رہیں گے اور قوم و عوام کو بھی ان کا حق دلوائیں گے۔

    مولانا فضل الرحمٰن کا کہنا تھا کہ ان کی جدوجہد کا مقصد سول بالادستی کو مضبوط بنانا ہے۔ وہ چاہتے ہیں کہ پولیس، ڈپٹی کمشنر اور کمشنر قانون کے تابع ہوں اور کسی جابر قوت کے اشاروں پر کام نہ کریں۔ انتظامی افسران کو آزاد کرانا چاہتے ہیں اور درحقیقت ان کی آزادی کی جنگ بھی لڑ رہے ہیں۔

    واضح رہے 24 نومبر کو لاہور میں مولانا فضل الرحمٰن کی رہائشگاہ کے باہر پولیس کی بھاری نفری تعینات کرکے راستوں پر رکاوٹیں کھڑی کر دی گئی تھیں، جس کے باعث وہ لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے اجتماع میں براہِ راست شرکت اور خطاب نہیں کر سکے تھے اور انہیں ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرنا پڑا تھا۔

    خیال رہے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج سے متعلق بیانات کے بعد مولانا فضل الرحمان اور حکومت کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے۔

    مزید پڑھیں:ریڈ زون کی بندش، وفاقی آئینی عدالت میں کل عدالتی کارروائی معطل

    حکومت مخالف بیانات کے بعد مولانا فضل الرحمان۔ ان کے صاحبزادے سابق وفاقی وزیر اسعد محمود اور جے یو آئی کے دیگر رہنماؤں کے خلاف مالی اور انتظامی تحقیقات کا آغاز ہوا جس پر پارٹی نے حکومت پر ’کریک ڈاؤن‘ اور ’انتقامی کارروائی‘ کے الزامات عائد کیے تاہم حکومتی رہنماؤں نے ان الزامات کو بے بنیاد قرار دیا۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email

    مزید خبریں

    پاکستان سٹاک مارکیٹ میں مندی، انڈیکس 60 پوائنٹس گرگیا

    نومبر 26, 2026

    ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز، بھارت کو سیمی فائنل میں شکست، سری لنکا فائنل میں

    نومبر 26, 2026

    ریڈ زون بند، وفاقی آئینی عدالت میں کل کارروائی معطل

    نومبر 26, 2026
    تازہ ترین

    بالوں کے تیزی سے جھڑنے کا باعث، حیرت انگیز وجوہات جانئیے؟

    نومبر 26, 2026

    ایف بی آر، انکم ٹیکس اپیلز کیلئے فیس لیس نظام متعارف کرانے کا فیصلہ

    نومبر 26, 2026

    اکتوبرتا دسمبر فیول ایڈجسٹمنٹ اضافہ 83 پیسےفی یونٹ رکھنے کی تجویز

    نومبر 26, 2026

    پاکستان کے رانا عرفان نے اسنوکر ورلڈ کپ جیت لیا

    نومبر 26, 2026

    ٹوبہ ٹیک سنگھ، المناک حادثہ، ایک ہی خاندان کے 8 افراد جاں بحق

    نومبر 26, 2026

    Subscribe to News

    Get the latest sports news from NewsSite about world, sports and politics.

    وطن ڈیجیٹل نیوز پر شائع یا نشر ہونے والا مواد ادارتی ٹیم کی کاوش ہے۔ اس مواد کو بغیر پیشگی اجازت کسی بھی صورت میں استعمال یا نقل کرنا درست نہیں۔ تمام حقوق محفوظ ہیں

    Facebook X (Twitter) Instagram YouTube TikTok
    حالیہ پوسٹس
    • پاکستان سٹاک مارکیٹ میں مندی، انڈیکس 60 پوائنٹس گرگیا نومبر 26, 2026
    • ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز، بھارت کو سیمی فائنل میں شکست، سری لنکا فائنل میں نومبر 26, 2026
    • سرگودھا ہر قیمت پر پہنچیں گے، چاہے جان ہی کیوں نہ جائے، فضل الرحمان نومبر 26, 2026
    • ریڈ زون بند، وفاقی آئینی عدالت میں کل کارروائی معطل نومبر 26, 2026
    • پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید کمی کا اعلان نومبر 26, 2026
    نیوز کیٹیگریز
    • Uncategorized
    • انٹرٹینمنٹ
    • پاکستان
    • تازہ ترین
    • ٹیکنالوجی
    • دلچسپ وعجیب
    • دنیا
    • صحت
    • کاروبار
    • کھیل
    • مقبول ترین
    © 2026 تمام حقوق محفوظ ہیں
    • صفحۂ اول
    • ہمارے بارے میں
    • رابطہ کریں
    • پرائیویسی پالیسی

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.