Close Menu
وطن
    مقبول ترین

    عالمی و مقامی منڈیوں میں سونے کی بڑی گراوٹ کے بعد پھر ریکوری

    نومبر 26, 2026

    نورس اٹلانٹک کا بغیر اطلاع فضائی آپریشن معطل، PIA کے متبادل انتظامات

    نومبر 26, 2026

    عالمی درجہ حرارت بڑھنے پر یورپی موسمیاتی ادارے کے سنگین انکشافات

    نومبر 26, 2026

    نومبر 26, 2026

    ٹی شرٹس کے نچلے حصے پر سوراخ بننے کی اصل وجہ جانئیے ؟

    نومبر 26, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram TikTok YouTube
    وطنوطن
    • تازہ ترین
    • پاکستان
    • انٹرٹینمنٹ
    • دنیا
    • کھیل
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    وطن

    عالمی درجہ حرارت بڑھنے پر یورپی موسمیاتی ادارے کے سنگین انکشافات

    نومبر 26, 20262 Mins Read
    شیئر
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    تاریخ میں پہلی بار دنیا میں مسلسل 6 روز تک اوسط درجہ حرارت کو صنعتی عہد سے قبل کے مقابلے میں 2 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ کیا گیا۔18 سے 23 نومبر کے دوران درجہ حرارت میں اس اضافے کو ریکارڈ کیا گیا۔

    یہ عرصہ اتنا زیادہ نہیں تھا کہ اسے 2015 کے پیرس معاہدے کے طے کردہ ہدف کا حصول ناممکن ہوگیا ہے کیونکہ یہ معاہدے طویل المدتی اوسط درجہ حرارسے متعلق ہے۔

    اس کے باوجود عالمی سطح پر روزانہ کا اوسط درجہ حرارت 6 دن تک 2 ڈگری سینٹی گریڈ سے زیادہ رہنے کو ماہرین نے انتباہ قرار دیا ہے۔

    خیال رہے کہ 2015 کے پیرس معاہدے میں طے کیا گیا تھا کہ عالمی درجہ حرارت کو 1.5 ڈگری سینٹی گریڈ سے تجاوز نہیں کرنے دیا جائے گا۔

    مگر ایسا اس وقت تصور کیا جائے گا جب ایک یا 2 سال کی بجائے پوری ایک دہائی کا درجہ حرارت صنعتی عہد سے قبل کے مقابلے میں 1.5 ڈگری زیادہ ہو۔

    23 نومبر کو صنعتی عہد سے قبل کے مقابلے میں عالمی اوسط درجہ حرارت میں 2.24 ڈگری سینٹی گریڈ اضافہ ریکارڈ کیا گیا جو کہ کسی ایک دن سب سے زیادہ درجہ حرارت کا ایک نیا ریکارڈ ہے۔

    یورپی موسمیاتی ادارے کوپرنیکس کلائمیٹ چینج سروس کے ڈیٹا نے اس نئے ریکارڈ کی تصدیق کی۔

    اس سے قبل نومبر 2023 اور فروری 2024 میں صرف 2 بار روزانہ درجہ حرارت 2 ڈگری سینٹی گریڈ سے اوپر گیا تھا، مگر اس کا دورانیہ اتنا طویل نہیں تھا۔

    ماہرین کے مطابق اس اضافے کی بڑی وجوہات میں انسانوں کی جانب سے روایتی ایندھن کو جلانا اور غیر معمولی طور پر مضبوط ایل نینو کی موجودگی ہے جو اپنے عروج کے قریب پہنچ چکا ہے۔

    واضح رہے کہ ایل نینو ایک ایسا موسمیاتی رجحان ہے جس کے نتیجے میں بحرالکاہل کے پانی کا بڑا حصہ معمول سے کہیں زیادہ گرم ہوجاتا ہے اور زمین کے مجموعی درجہ حرارت میں بھی اضافہ ہوتا ہے۔

    سائنسدانوں کے مطابق یہ ایک انتباہ ہے کہ اگر روایتی ایندھن کے استعمال میں کمی نہیں لائی گئی تو مستقبل کیا کچھ ہوسکتا ہے۔

    مزید پڑھیں:امریکا پیچھے رہ گیا، دنیا کے بہترین اے آئی سٹی کا اعزاز سنگاپور کے نام

    اس سے قبل ایک دن میں سب سے زیادہ اوسط درجہ حرارت کا ریکارڈ 2023 میں بنا تھا جب 2.06 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا تھا۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email

    مزید خبریں

    برطانوی شہریت حاصل کنندگان میں پاکستانی اور بھارتی شہری سرفہرست ہیں: ہوم آفس

    نومبر 26, 2026

    عالمی و مقامی منڈیوں میں سونے کی بڑی گراوٹ کے بعد پھر ریکوری

    نومبر 26, 2026

    نورس اٹلانٹک کا بغیر اطلاع فضائی آپریشن معطل، PIA کے متبادل انتظامات

    نومبر 26, 2026
    تازہ ترین

    شان ٹیٹ لاہور قلندرز کے ہیڈ کوچ مقرر

    نومبر 26, 2026

    بیلا حدید متعدد بیماریوں میں مبتلا، مداحوں میں تشویش

    نومبر 26, 2026

    اسلام آباد میں یکم دسمبر سے کیش لین دین مکمل بند ،نوٹیفکیشن جاری

    نومبر 26, 2026

    مولانا فضل الرحمٰن کی خاتون سے گلے ملنے کی وائرل ویڈیو اے آئی سے تبدیل کی گئی

    نومبر 26, 2026

    انڈونیشیا میں شدید بارشیں، سونے کی غیر قانونی کان میں سیلابی پانی داخل ہونے سے 13 کان کن ہلاک

    نومبر 26, 2026

    Subscribe to News

    Get the latest sports news from NewsSite about world, sports and politics.

    وطن ڈیجیٹل نیوز پر شائع یا نشر ہونے والا مواد ادارتی ٹیم کی کاوش ہے۔ اس مواد کو بغیر پیشگی اجازت کسی بھی صورت میں استعمال یا نقل کرنا درست نہیں۔ تمام حقوق محفوظ ہیں

    Facebook X (Twitter) Instagram YouTube TikTok
    حالیہ پوسٹس
    • برطانوی شہریت حاصل کنندگان میں پاکستانی اور بھارتی شہری سرفہرست ہیں: ہوم آفس نومبر 26, 2026
    • عالمی و مقامی منڈیوں میں سونے کی بڑی گراوٹ کے بعد پھر ریکوری نومبر 26, 2026
    • نورس اٹلانٹک کا بغیر اطلاع فضائی آپریشن معطل، PIA کے متبادل انتظامات نومبر 26, 2026
    • عالمی درجہ حرارت بڑھنے پر یورپی موسمیاتی ادارے کے سنگین انکشافات نومبر 26, 2026
    • (بلاعنوان) نومبر 26, 2026
    نیوز کیٹیگریز
    • Uncategorized
    • انٹرٹینمنٹ
    • پاکستان
    • تازہ ترین
    • ٹیکنالوجی
    • دلچسپ وعجیب
    • دنیا
    • صحت
    • کاروبار
    • کھیل
    • مقبول ترین
    © 2026 تمام حقوق محفوظ ہیں
    • صفحۂ اول
    • ہمارے بارے میں
    • رابطہ کریں
    • پرائیویسی پالیسی

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.