Close Menu
وطن
    مقبول ترین

      سینئر اداکارہ شگفتہ اعجاز نے وزن میں کمی کیلئے انجیکشن کے استعمال کی تردید کردی

    نومبر 25, 2026

     لاہور کی سڑکوں پر آئندہ ہفتے جدید ٹریک لیس ایس آر ٹی ٹرام دوڑنے کیلئے تیار

    نومبر 25, 2026

     سارہ ٹنڈولکر اور راج ویر دیول کی شادی سے متعلق سوشل میڈیا پر خبریں، حقیقت سامنے آگئیں

    نومبر 25, 2026

     پی ایس ایل 12: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے نیوزی لینڈ کے فاسٹ بولر کو سائن کرلیا

    نومبر 25, 2026

    پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ نظام کی مضبوطی کیلئے اے ڈی بی نے پچیس کروڑ ڈالر منظور کرلیے

    نومبر 25, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram TikTok YouTube
    وطنوطن
    • تازہ ترین
    • پاکستان
    • انٹرٹینمنٹ
    • دنیا
    • کھیل
    • ٹیکنالوجی
    • کاروبار
    وطن

    پہلے پاکستانی خلاباز کی تاریخی روانگی نوجوان نسل کے لیے نئی امیدوں کا پیغام ہے: رانا مشہود

    نومبر 25, 20262 Mins Read
    رانا مشہود1
    شیئر
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسلام آباد: چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خاں نے ملک کے پہلے خلاباز ڈاکٹر ذیشان علی کی چینی خلائی مشن ’شین ژو-24‘ کے ذریعے تاریخی روانگی پر پوری قوم اور بالخصوص نوجوانوں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی پرچم کا خلا میں بلند ہونا نوجوان نسل کے لیے نئی امیدوں کا پیغام ہے۔

    اپنے تہنیتی پیغام میں رانا مشہود احمد خاں نے کہا کہ آج کا دن پاکستان کی سائنسی تاریخ کا ایک سنہری باب اور یادگار سنگِ میل ہے جسے ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر ذیشان علی کا سبز ہلالی پرچم کے ہمراہ خلا کے سفر پر روانہ ہونا اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ پاکستانی نوجوان صلاحیتوں میں کسی سے کم نہیں اور وہ ہر ناممکن کو ممکن بنانے کا عزم رکھتے ہیں۔ اس موقع پر انہوں نے سخت تربیتی مراحل سے گزرنے والے متبادل پاکستانی خلاباز خرم داؤد کی محنت اور لگن کو بھی زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔

    چیئرمین یوتھ پروگرام کا کہنا تھا کہ پاک چین لازوال دوستی اب زمینی ترقی اور سی پیک کے منصوبوں سے آگے بڑھ کر خلا کی بلندیوں کو چھو رہی ہے، جو دونوں ممالک کے درمیان گہرے باہمی اعتماد کا مظہر ہے۔ نوجوانوں کے نام خصوصی پیغام میں انہوں نے کہا کہ حکومت نوجوانوں کو جدید سائنس، خلائی تحقیق اور ٹیکنالوجی کے میدان میں آگے بڑھنے کے بھرپور مواقع فراہم کر رہی ہے، لہٰذا نوجوان ڈاکٹر ذیشان علی کی کامیابی سے تحریک حاصل کرتے ہوئے عالمی سطح پر ملک کا نام روشن کریں۔ آخر میں انہوں نے خلائی مشن کی مکمل کامیابی اور وطنِ عزیز کی سربلندی کے لیے دعا کی۔

    Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email

    مزید خبریں

      سینئر اداکارہ شگفتہ اعجاز نے وزن میں کمی کیلئے انجیکشن کے استعمال کی تردید کردی

    نومبر 25, 2026

     لاہور کی سڑکوں پر آئندہ ہفتے جدید ٹریک لیس ایس آر ٹی ٹرام دوڑنے کیلئے تیار

    نومبر 25, 2026

     سارہ ٹنڈولکر اور راج ویر دیول کی شادی سے متعلق سوشل میڈیا پر خبریں، حقیقت سامنے آگئیں

    نومبر 25, 2026
    تازہ ترین

     امریکی ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے چھاتی کے کینسر کے ابتدائی علاج کی گولی منظور کرلی

    نومبر 25, 2026

     پی ایس ایل 12: حیدرآباد کنگز مین نے براہ راست کھلاڑی پک نہ کرنے کا اعلان کردیا

    نومبر 25, 2026

     اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران اور بشریٰ بی بی کی اپیلوں کی لائیواسٹریمنگ استدعا مسترد کردی

    نومبر 25, 2026

     وزیراعظم نے وزیر داخلہ محسن نقوی کے خلاف بیان دینے سے روکا ہے: رانا ثناء اللہ

    نومبر 25, 2026

     سونے کی قیمت میں بڑی گراوٹ، فی تولہ سونا گیارہ ہزار پانچ سو روپے سستا

    نومبر 25, 2026

    Subscribe to News

    Get the latest sports news from NewsSite about world, sports and politics.

    وطن ڈیجیٹل نیوز پر شائع یا نشر ہونے والا مواد ادارتی ٹیم کی کاوش ہے۔ اس مواد کو بغیر پیشگی اجازت کسی بھی صورت میں استعمال یا نقل کرنا درست نہیں۔ تمام حقوق محفوظ ہیں

    Facebook X (Twitter) Instagram YouTube TikTok
    حالیہ پوسٹس
    •   سینئر اداکارہ شگفتہ اعجاز نے وزن میں کمی کیلئے انجیکشن کے استعمال کی تردید کردی نومبر 25, 2026
    •  لاہور کی سڑکوں پر آئندہ ہفتے جدید ٹریک لیس ایس آر ٹی ٹرام دوڑنے کیلئے تیار نومبر 25, 2026
    •  سارہ ٹنڈولکر اور راج ویر دیول کی شادی سے متعلق سوشل میڈیا پر خبریں، حقیقت سامنے آگئیں نومبر 25, 2026
    •  پی ایس ایل 12: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے نیوزی لینڈ کے فاسٹ بولر کو سائن کرلیا نومبر 25, 2026
    • پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ نظام کی مضبوطی کیلئے اے ڈی بی نے پچیس کروڑ ڈالر منظور کرلیے نومبر 25, 2026
    نیوز کیٹیگریز
    • Uncategorized
    • انٹرٹینمنٹ
    • پاکستان
    • تازہ ترین
    • صحت
    • کاروبار
    • کھیل
    © 2026 تمام حقوق محفوظ ہیں
    • صفحۂ اول
    • ہمارے بارے میں
    • رابطہ کریں
    • پرائیویسی پالیسی

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.